احمد شہزاد نے بھارتی ٹیم کو ’کاغذی شیر‘ قرار دے دیا

قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست پر بھارتی ٹیم کو کاغذی شیر قرار دے دیا۔ یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر بھارتی ٹیم کی کیویز کے ہاتھوں شکست پر کڑی تنقید کی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کی […]

 0  0

قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست پر بھارتی ٹیم کو کاغذی شیر قرار دے دیا۔

یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر بھارتی ٹیم کی کیویز کے ہاتھوں شکست پر کڑی تنقید کی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر انہیں سراہا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ بھارتی ٹیم کو کاغذی شیر اور اسکول بوائز کہہ رہے ہیں، کیویز نے بھارت آکر ان کو مارا پیٹا اور چلے گئے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ جب بھارتی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں 46 رنز پر ڈھیر ہوئی تو روہت شرما نے کہا کہ دن برا ہے اور ہم نے بھی کہا ٹھیک ہے لیکن دونوں ٹیسٹ میچ میں جس طرح بھارت نے کرکٹ کھیلی ہے ایسا لگتا ہے کہ اسکول کے بچے کھیل رہے ہیں۔

واضح رہےکہ نیوزی لینڈ نے 36 سال بعد بھارت میں سیریز ٹیسٹ میچ جیتا تھا جبکہ پہلی بار سیریز اپنے نام کی۔

سال 2012 کے بعد بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا جس کے باعث شائقین کرکٹ سمیت سابق کرکٹر ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

کیویز کے ہاتھوں سیریز میں شکست کی بڑی وجہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی عدم پرفارمنس ہے دونوں پلئیرز کو بیٹ سیریز میں خاموش رہا، روہت شرما ساتھی کرکٹر سرفراز خان پر غصہ نکالتے رہے تو ویرات کوہلی نے آؤٹ ہونے کے بعد آئس باکس پر غصہ نکالا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow