ابراہیم علی خان کے انسٹاگرام جوائن کرتے ہی کتنے فالوورز ہوگئے؟

 بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان اور سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان نے انسٹاگرام جوائن کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابراہیم علی خان کے انسٹاگرام جوائن کرتے ہی فالوورز کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور ان کی پہلی پوسٹ میں پوما انڈیا […]

 0  7
ابراہیم علی خان کے انسٹاگرام جوائن کرتے ہی کتنے فالوورز ہوگئے؟

 بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان اور سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان نے انسٹاگرام جوائن کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابراہیم علی خان کے انسٹاگرام جوائن کرتے ہی فالوورز کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور ان کی پہلی پوسٹ میں پوما انڈیا کی تشہیر کی گئی ہے۔

انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ پوما انڈیا کے ساتھ میری پہلی پیش قدمی ہے۔‘

واضح رہے ابراہیم علی خان کی سوتیلی والدہ و اداکارہ کرینہ کپور بھی پوما کی برانڈ ایمبسیڈر ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ibrahim Ali Khan (@iakpataudi)

کرینہ کپور نے بھی ابراہیم علی خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور لکھا کہ بہت جلد پوما انڈیا کی ساتھ شوٹنگ کریں گے۔

یاد رہے کہ ابراہیم علی خان اپنی ڈیبیو فلم ’سرزمین‘ کی شوٹنگ مکمل کرچکے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل کرن جوہر کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرائض انجام دیے تھے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں ابراہیم کی بہن و اداکارہ سارہ علی خان نے انکشاف کیا تھا کہ ابراہیم نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔

یاد رہے کہ ٹی وی اداکارہ شیوتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری اور ابراہیم علی خان کی ڈیٹنگ کی افواہیں بھارتی میڈیا کی زینت بن چکی ہیں، اور میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھا جاچکا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow