پرینتی چوپڑا نے شادی سے متعلق اہم راز بتا دیا، مداح حیران

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور فلم چمکیلی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی پرینیتی چوپڑا نے اپنی شادی سے متعلق اہم راز بتا کر مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ راگھو چڈھا سے پہلی ملاقات میں ہی محبت ہوگئی تھی اور پہلے 5 […]

 0  5
پرینتی چوپڑا نے شادی سے متعلق اہم راز بتا دیا، مداح حیران

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور فلم چمکیلی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی پرینیتی چوپڑا نے اپنی شادی سے متعلق اہم راز بتا کر مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ راگھو چڈھا سے پہلی ملاقات میں ہی محبت ہوگئی تھی اور پہلے 5 منٹ میں ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ شادی ان سے ہی کروں گی۔

بھارتی شوبز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پرینیتی چوپڑا نے راگھو چڈھا کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔

چڈھا

اپنے شوہر راگھو چڈھا کے ساتھ محبت کی کہانی بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان سے ہیلو ہائے کے وقت مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ کون اور کیا ہیں؟

35سالہ اداکارہ نے بتایا کہ لندن میں ایک تقریب کے دوران ان سے سامنا ہوا اور صرف ہیلو ہائے کی، لیکن اس بار میں نے کہا کہ چلو ناشتے پر ملتے ہیں میں اور میری ٹیم کے تقریباً آٹھ لوگوں نے اگلے دن ان کے ساتھ ناشتہ کیا۔

پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ میں نے ناشتے کے بعد انہیں بہت غور سے دیکھا، ان کے کیے گئے تمام کاموں کے بارے میں جانا، میں قسم کھا کر کہہ سکتی ہوں کہ میں راگھو چڈھا سے ملی اور پانچ منٹ میں یہ جان لیا کہ ہمیں شادی کرلینی چاہیے۔

چوپڑا

بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ میں یہ بھی نہیں جانتی تھی کہ آیا ان کی شادی ہوگئی ہے، بچے ہیں، یا ان کی عمر کتنی ہے؟ بس ان سے شادی کرنے کی خواہش میرے اندر کی آواز تھی۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی 24 ستمبر 2023 میں بہت دھوم دھام سے ہوئی۔ راگھو چڈھا ایک سیاستدان ہیں اور ان کا تعلق عام آدمی پارٹی سے ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow