گرمی سے بچاؤ کیلئے ژالے سرحدی نے بہترین ٹوٹکہ بتا دیا

موسم گرما میں ہر شخص چاہتا ہے کہ وہ جسمانی طور پر ٹھنڈک حاصل کرے اور اس کیلئے مختلف مشروبات اور ٹوٹکے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ژالے سرحدی نے گرمیوں کی آمد سے متعلق اپنی مصروفیات اور اس کی […]

 0  4
گرمی سے بچاؤ کیلئے ژالے سرحدی نے بہترین ٹوٹکہ بتا دیا

موسم گرما میں ہر شخص چاہتا ہے کہ وہ جسمانی طور پر ٹھنڈک حاصل کرے اور اس کیلئے مختلف مشروبات اور ٹوٹکے استعمال کیے جاتے ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ژالے سرحدی نے گرمیوں کی آمد سے متعلق اپنی مصروفیات اور اس کی شدت سے بچاؤ کا طریقہ بیان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان دنوں ہمارے گھر میں خصوصی طور پر ’آب شعلہ‘ بنایا جاتا ہے جس کو کیری کا شربت بھی کہتے ہیں۔ یہ بہت بہترین چیز ہے کیونکہ آم کی تاثیر جتنی گرم سمجھی جاتی ہے اس کے برعکس کیری کی تاثیر بہت ٹھنڈی ہوتی ہے۔

اداکارہ ژالے سرحدی کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ہمارے گھر میں چاچھ یعنی کچی لسّی اور اس میں زیرہ ڈال کر پینے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

کیری کا شربت (آب شعلہ) بنانے کا طریقہ

کیری کو پانی میں ڈال کر ابال لیں تاکہ وہ نرم ہوجائیں، اس کے بعد اس کا چھلکا اور گٹھلی الگ کرکے گودا نکال لیں۔

ایک بلینڈر میں کیری کا گودا، ½ کپ پانی، پودینہ، نمک، کالا نمک اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ اب اسے جگ میں نکال لیں اور ٹھنڈا پانی اور برف شامل کرکے پیش کریں۔

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow