ہیرا منڈی سیزن 2، سنجے لیلا بھنسالی نے خاموشی توڑ دی

ممبئی: تجربہ کار فلم ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے نیٹ فلکس پر ریلیز اپنی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کے سیزن 2 سے متعلق سوال پر خاموشی توڑ دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی سے حالیہ انٹرویو میں ہیرا منڈی کے سیزن 2 کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا […]

 0  3
ہیرا منڈی سیزن 2، سنجے لیلا بھنسالی نے خاموشی توڑ دی

ممبئی: تجربہ کار فلم ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے نیٹ فلکس پر ریلیز اپنی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کے سیزن 2 سے متعلق سوال پر خاموشی توڑ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی سے حالیہ انٹرویو میں ہیرا منڈی کے سیزن 2 کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سب سے تو ویب سیریز کو بے حد محبت دینا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ ہیرا منڈی کا سیزن ٹو آتا ہے یا نہیں یہ تو نیٹ فلکس کی جانب سے اعلان کیا جائے گا کیونکہ وہ پروڈیوسرز ہیں۔

نامور ڈائریکٹر نے کہا کہ وہ بہترین پروڈیوسر ہیں جن کے ساتھ میں نے 30 سالوں میں کام کیا، میں انہیں بتایا کہ میں نے اپنی طرف سے آپ جیسے لوگوں کے ساتھ بہترین کام کیا۔

انہوں نے کہا ہ ویب سیریز سیزن تو کرنے کا فیصلہ میری طرف سے نہیں بلکہ نیٹ فلکس کی طرف سے ہی کیا جائے گا۔

گزشتہ روز ہیرا منڈی میں ’زوراور‘ نامی لڑکے کا کردار ادا کرنے والے اداکار ادھیان سمن نے انٹرویو میں کہا تھا کہ سیزن 2 میں نوابوں کا کردار اس سے بھی بڑا ہوگا۔

ادھیان سمن نے کہا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے ’ہیرا منڈی 2‘ کے بارے میں کچھ باتیں کہیں، وہ اسی کاسٹ کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہیے ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ مجھ سے کچھ لوگوں نے سوال کیا کہ آپ کو صرف 5 سین ملے لیکن آپ نے ایک ہیرو کی طرح اداکاری کیوں کی؟ میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ یہ مضحکہ خیز ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow