ہاتھی نے سیاح کو نیچے پھینک دیا، ویڈیو وائرل

ہاتھی نے روسی سیاح کو نیچے پھینک دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان میں پیش آیا جہاں روسی سیاح کو جے پور شہر کے امرفورٹ احاطے میں غصیلے ہاتھی نے زمین پر گرا کر زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد قلعہ انتظامیہ نے گوری نامی مادہ […]

 0  6
ہاتھی نے سیاح کو نیچے پھینک دیا، ویڈیو وائرل

ہاتھی نے روسی سیاح کو نیچے پھینک دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان میں پیش آیا جہاں روسی سیاح کو جے پور شہر کے امرفورٹ احاطے میں غصیلے ہاتھی نے زمین پر گرا کر زخمی کردیا۔

واقعے کے بعد قلعہ انتظامیہ نے گوری نامی مادہ ہاتھی کی خدمات پر پابندی عائد کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی روسی سیاح کو سونڈ سے پکڑ کر زمین پر پٹختے دیکھا جاسکتا ہے، ہاتھی کو قابو کرنے کی کوشش کی گئی تاہم پھر بھی سیاح کو گرنے سے نہیں بچاسکے۔

روسی سیاح کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قلعہ کے اہلکاروں نے سوائی مان سنگھ اسپتال منتقل کیا۔

واقعے کے بعد پوسٹ میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما، نائب وزیر اعلیٰ دیا کماری، ریاست کے محکمہ جنگلات کو مخاطب کرکے ہاتھی کو جنگلی حیات کی پناہ گاہ میں منتقل کرنے کی التجا کی گئی۔

واضح رہے کہ گوری نامی مادہ ہاتھی کے کسی کو پھینکنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow