گھر میں پوچھا لگاتے ہوئے صرف ایک چیز ڈالیں، مکھی مچھر لال بیگ سب ختم

گھروں میں مکھی مچھر لال بیگ وغیرہ سے تو سب ہی پریشان ہوتے ہیں لیکن ایسا نہیں کہ ان سے چھٹکارا ممکن نہیں ان کا صفایا آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔ اس کیلیے ضروری نہیں کہ بازار سے مہنگی ادویات لاکر ہی ان سے نجات حاصل کی جائے بلکہ صرف چند گھریلو ٹوٹکوں کو استعمال […]

 0  0
گھر میں پوچھا لگاتے ہوئے صرف ایک چیز ڈالیں، مکھی مچھر لال بیگ سب ختم

گھروں میں مکھی مچھر لال بیگ وغیرہ سے تو سب ہی پریشان ہوتے ہیں لیکن ایسا نہیں کہ ان سے چھٹکارا ممکن نہیں ان کا صفایا آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔

اس کیلیے ضروری نہیں کہ بازار سے مہنگی ادویات لاکر ہی ان سے نجات حاصل کی جائے بلکہ صرف چند گھریلو ٹوٹکوں کو استعمال میں لاکر گھر کو ان حشرات الارض سے پاک کیا جاسکتا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ امام، فریدہ شبیر نے نہایت آسان طریقہ بیان کیا کہ جس سے گھر میں ہونے والے مکھی مچھروں سے باآسانی چھٹکارا مل سکتا ہے۔

فریدہ شبیر کا کہنا تھا کہ گھر میں پوچھا لگاتے وقت اگر آدھی بالٹی پانی میں دو سے ڈھائی چمچ نمک ڈال لیا جائے تو مکھیاں بالکل غائب ہوجائیں گی۔

فرح ندیم نے بتایا کہ گھر میں ایک گملے کے اندر پودینے کا پودا لگالیں اس سے بھی مچھر اور مکھیاں نہیں آتیں۔

اس کے علاوہ پروگرام کی مہمانوں نے گھر کی صفائی کے حوالے سے بہت سی کارآمد باتیں اور طریقے بھی بیان کیے جنہیں سن کر آپ بھی اپنے گھر کو صاف ستھرا اور چمکدار بنا سکتی ہیں۔

یہ بات بھی ذہن نشین رکھیں کہ لال بیگ اپنے ساتھ بہت سارے جراثیم لے کر گھومتے ہیں جو اہل خانہ کی بیماری کا سبب بن سکتے ہیں۔

مگر گھروں سے ان کی صفائی آسان نہیں ہوتی، اگر کیمیکل استعمال کیا جائے تو اس سے بھی صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ خرچہ بھی کافی زیادہ ہوتا ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ چند گھریلو ٹوٹکوں سے بھی ان کیڑوں سے نجات میں مدد مل سکتی ہے۔

البتہ کیڑوں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ گھر میں نمی کو کم کیا جائے، ان کے داخلے کے مقامات کو بند کیا جائے اور گھر کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں۔

اسی طرح کچن میں سنک پر گندے برتنوں کا ڈھیر نہ لگائیں اور کچرے کے ڈبے کو صاف رکھنے کی کوشش کریں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow