گوتم گھمبیر ورلڈکپ کے بعد رات بھر کیوں روتے رہے؟

سابق اوپنر اور آئندہ بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے مضبوط امیدوار گوتم گھمبیر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ورلڈکپ کے بعد رات بھر روتے رہے تھے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو آخری اوور میں شکست دی تھی، […]

 0  3
گوتم گھمبیر ورلڈکپ کے بعد رات بھر کیوں روتے رہے؟

سابق اوپنر اور آئندہ بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے مضبوط امیدوار گوتم گھمبیر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ورلڈکپ کے بعد رات بھر روتے رہے تھے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو آخری اوور میں شکست دی تھی، اس جیت کے بعد لوگ بھارت میں سڑکوں پر نکل آئے تھے جبکہ بالی ووڈ سیلیبرٹیز اور سابق بھارتی کرکٹرز بھی اس فتح پر جھوم اٹھے تھے۔

بھارتی ہیڈ کوچ کا عہدے کے لیے مضبوط ترین امیدوار گوتم گھمبیر نے بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فتح کے بعد ماضی کو یاد کرتے ہوئے اپنے زارو قطار رونے کے بارے میں بتایا ہے۔

اسپورٹس ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے گوتم نے انکشاف کیا کہ 1992 میں آسٹریلیا کے خلاف بھارت ورلڈ کپ کھیل تھا، اس میچ میں بھارت کی شکست کے بعد میں پوری رات روتا رہا تھا۔

انھوں نے کہا کہ یہ میچ دیکھنے کے بعد میں ہندوستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا چاہتا تھا، مجھے برسبین میں 1992 کا بھارت اور آسٹریلیا کا ورلڈ کپ میچ یاد جو ہماری ٹیم ایک رن سے ہار گئی تھی، مجھے حقیقت میں یاد ہے کہ میں اس پوری رات روتا رہا تھا۔

گوتم گھمبیر نے بتایا کہ اس سے پہلے یا بعد میں اس طرح زارو قطار کبھی نہیں رویا تھا اور مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہوا تھا، میں اس وقت محض 11 سال کا تھا، تاہم اپنی خواہش کے مطابق میں 2011 میں بھارت کے لیے ورلڈکپ جیتنے کے قابل ہوا۔

خیال رہے کہ 29 جون کو ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 2007 کے بعد دوبارہ ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow