گرمی کے باعث اے سی دھماکے سے پھٹ گیا، ویڈیو وائرل
بھارت کی مختلف ریاستیں ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، لوگ اے سی، کولروں اور پنکھوں میں رہ کر گرمی کی شدت سے محفوظ رہنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں، مگر ان چیزوں کا ضرورت سے زیادہ استعمال بھی کسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ […]
بھارت کی مختلف ریاستیں ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، لوگ اے سی، کولروں اور پنکھوں میں رہ کر گرمی کی شدت سے محفوظ رہنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں، مگر ان چیزوں کا ضرورت سے زیادہ استعمال بھی کسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے گوتم بدھ نگر کے سیکٹر 100 میں واقع ایک کثیر المنزلہ عمارت میں اے سی میں زوردار دھماکہ ہوا، جس سے پورا فلیٹ آگ کی لپیٹ میں آگیا، ایسے میں افرا تفری کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
قریبی فلیٹوں میں رہنے والے افراد بھی اپنی فلیٹوں سے نکل کر گراؤنڈ کی جانب دوڑ پڑے، لوگوں نے فوری طور پر فائر ڈیپارٹمنٹ کو آگ لگنے کی اطلاع دی۔ فی الحال آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ 5 فائر ٹینڈرز بھیجے گئے جنہوں نے آگ پر قابو پالیا ہے۔
فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ باہر کا درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس ہے۔ تمام لوگ اے سی کا استعمال کررہے ہیں، لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً اے سی کی خدمات حاصل کریں اور اسے مستقل نہ چلائیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں میں اے سی میں آگ لگنے کی بہت زیادہ اطلاعات سامنے آئی ہیں، بزنس ٹاورز ہوں، رہائشی مکانات بہت سی اطلاعات ہیں۔
وائرل: ٹرانسفارمرز ’زیادہ گرم‘ ہونے پر بجلی کمپنی نے نہلا دیا!
واضح رہے کہ ایئر کنڈیشنز میں آگ لگنے کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں، جیسے کہ ٹھیک سے صاف نہ ہونا، ناقص کوالٹی کیبلز اور پلگ کا استعمال، وولٹیج میں اتار چڑھاؤ۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟