ہاتھی کے ساتھ سیلفی کا جنون نوجوان کی جان لے گیا
بھارت میں ہاتھی کے ساتھ سیلفی لینے کا جنون نوجوان کی جان لے گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گڈچرولی ضلع میں کیبل بچھانے کے کام کے سلسلے میں 23 سالہ شری کانت سترے دوستوں کے ساتھ پہنچا تھا جہاں ہاتھی نے اسے کچل دیا۔ تین روز قبل متنو رکے جنگلاتی علاقے اباپور جنگل میں […]
بھارت میں ہاتھی کے ساتھ سیلفی لینے کا جنون نوجوان کی جان لے گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گڈچرولی ضلع میں کیبل بچھانے کے کام کے سلسلے میں 23 سالہ شری کانت سترے دوستوں کے ساتھ پہنچا تھا جہاں ہاتھی نے اسے کچل دیا۔
تین روز قبل متنو رکے جنگلاتی علاقے اباپور جنگل میں ہاتھی کے گھومنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
ہاتھی کی اطلاعات آنے کے بعد شری کانت نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ ہاتھی کو دیکھنے کا فیصلہ کیا اور اس کی تلاش میں جنگل میں نکل گیا۔
شری کانت نے جب ہاتھی کو دیکھا تو اس کے ساتھ سیلفی لینے کی ٹھان لی لیکن بپھرے ہاتھی نے اسے کچل ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق ہاتھی نے شری کانت کے دوستوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا کیونکہ نوجوان پر حملہ ہوتے دیکھ کر وہ دونوں بھاگ گئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت میں بپھرے ہاتھی نے کار اور بس پر دھاوا بول دیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔
ہاتھی کو اپنی سونڈ سے گاڑی کو زمین سے اٹھا کر کسی کھلونے کی طرح پٹختے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
گاڑی کو نقصان پہنچانے کے بعد ہاتھی ایک بس کی طرف بڑھتا ہے اور اسے اٹھانے کی کوشش کرتا ہے لیکن ایسا کرنے میں ناکام رہتا ہے اور بس کو ٹکرے مار کر نقصان پہنچاتا ہے۔
ویڈیو کے آخر میں ٹوٹی پھوٹی کار کو دکھایا گیا تھا۔
ہاتھی کے غصے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن لوگوں میں انسانوں کی حفاظت کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟