کھانسنے سے ٹانگ کی ہڈی کیسے ٹوٹ گئی؟ انوکھا واقعہ
انسانی جسم میں ران کی ہڈی کا شمار مضبوط ہڈیوں میں ہوتا ہے جو پورے انسان کا وزن برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ایسا ممکن نظر نہیں آتا کہ محض کھانسنے سے یہ ہڈی ٹوٹ جائے، لیکن چین میں ایک شخص کی ران کی ہڈی کھانسی کے دوران جھٹکے سے ٹوٹ گئی جسے دیکھ […]
انسانی جسم میں ران کی ہڈی کا شمار مضبوط ہڈیوں میں ہوتا ہے جو پورے انسان کا وزن برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ایسا ممکن نظر نہیں آتا کہ محض کھانسنے سے یہ ہڈی ٹوٹ جائے، لیکن چین میں ایک شخص کی ران کی ہڈی کھانسی کے دوران جھٹکے سے ٹوٹ گئی جسے دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چین میں پیش آیا جہاں فوجیان صوبے میں سیکنڈ پیپلز اسپتال کے ڈاکٹروں نے اس چونکا دینے والے کیس کی اطلاع دی۔
چین کے 35 سالہ مسٹر یی نامی شہری کو کھانسی کے دوران ٹانگ میں فریکچر کا سامنا کرنا پڑا۔ ہسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈکس کے ڈائریکٹر ڈونگ ژونگ نے اس واقعے کو غیر معمولی اور حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ شخص کی عمر اتنی نہیں ہے جس میں ہڈی اس قدر کمزور ہوجائے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر یی نے بتایا کہ انہیں تیز کھانسی کے فوراً بعد شدید درد محسوس ہوا لیکن انہوں نے اسے عارضی درد سمجھ کر نظرانداز کردیا۔
کچھ ہی دیربعد جب وہ پھر چلنے لگے تو انہیں ران میں شدید درد محسوس ہوا جس پر انہوں ڈاکٹر سے رابطہ کیااور متعدد ٹیسٹ کیے جانے کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ ان کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے۔
ڈاکٹروں نے تصدیق کہ مسٹر یی ماضی میں ہڈیوں کی کسی بیماری میں مبتلا نہیں تھے تاہم ان کی زیادہ کولڈ ڈرنک پینے کی عادت، ناقص خوراک اور ورزش کی کمی کے نتیجے میں ان کی ہڈیاں کمزور ہوگئی ہیں۔
مذکورہ چینی شہری نے اعتراف کیا کہ میں روزانہ پانی کی جگہ کولڈ ڈرنکس استعمال کرتا ہوں
35 سالہ شہری نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ عام طور پر پانی کی جگہ سافٹ ڈرنکس استعمال کرتا تھا۔
ڈاکٹرز کے مطابق سافٹ ڈرنکس جسم میں کیلشیم کو صحیح طریقے سے جذب ہونے سے روکتی ہیں اور اس طرح ہڈیوں کی صحت متاثر ہوتی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟