خاتون نے مسافر بس میں بچی کو جنم دے دیا
بھارت میں 37 سالہ خاتون نے مسافر بس میں بچی کو جنم دے دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرالہ میں 37 سالہ سرینا نامی خاتون نے اسپتال کے باہر مسافر بس میں بچی کو جنم دیا۔ سرینا شوہر کے ساتھ بس میں تھریسور سے کوزی کوڈ جارہی تھیں کہ انہیں شدید تکلیف کا سامنا […]
بھارت میں 37 سالہ خاتون نے مسافر بس میں بچی کو جنم دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرالہ میں 37 سالہ سرینا نامی خاتون نے اسپتال کے باہر مسافر بس میں بچی کو جنم دیا۔
سرینا شوہر کے ساتھ بس میں تھریسور سے کوزی کوڈ جارہی تھیں کہ انہیں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، خاتون کی حالت دیکھ کر ڈرائیور بس کو امالا اسپتال لے گیا۔
ڈاکٹر اور نرسوں کو لگا کہ وہ خاتون کو اسپتال منتقل کرنے قاصر ہوں گے کیونکہ وہ لیبر کے ابتدائی مرحلے میں تھیں تو انہوں نے بس کے اندر ہی ڈلیوری کرنے کا فیصلہ کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس اسپتال کے باہر موجود ہے جبکہ اسپتال کا عملہ خاتون کی مدد کے لیے پہنچ رہا ہے۔
ڈاکٹر یاسر سلیمان کا کہنا تھا کہ خاتون کو لیبر درد کا آغاز ہوچکا تھا اس وقت ہمارے لیے انہیں ایمرجنسی میں شفٹ کرنا ناممکن تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بچی کو این آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے جبکہ خاتون بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟