خاتون نے اپنے گھر میں ہی چوری کر لی! وجہ حیرت انگیز

گھروں میں ملزمان کا چوری کرنا غیر معمولی نہیں لیکن ایک خاتون نے اپنے ہی گھر میں چوری کر ڈالی۔ چوری کا یہ انوکھا واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں جھالاواڑ کے قصبے جھالرا پاٹن میں پیش آیا جہاں میاں بیوی سو کر اٹھے تو گھر کا صفایا ہوچکا تھا جب پولیس نے تفتیش کی […]

 0  0

گھروں میں ملزمان کا چوری کرنا غیر معمولی نہیں لیکن ایک خاتون نے اپنے ہی گھر میں چوری کر ڈالی۔

چوری کا یہ انوکھا واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں جھالاواڑ کے قصبے جھالرا پاٹن میں پیش آیا جہاں میاں بیوی سو کر اٹھے تو گھر کا صفایا ہوچکا تھا جب پولیس نے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ چور باہر سے نہیں آیا بلکہ گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیو شری کالونی کے رہائشی ٹیچر کیلاش چند میگھوال نے اپنے گھر میں چوری کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ اس نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ 3 نومبر کی رات وہ، ان کی اہلیہ اور بیٹا موجود تھے۔ وہ گھر کا دروازہ اندر سے کنڈی لگا کر سوئے تھے ، لیکن صبح جب اٹھے تو گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا اور الماریوں سے زیورات اور قیمتی سامان غائب تھا۔

پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور جب جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی تو مدعی کی بیوی سمترا میگھوال کے بیان میں تضاد اور کچھ گھبراہٹ محسوس کی۔

پولیس نے شک کی بنا پر تفتیش کا دائرہ وسیع کیا تو یہ عقدہ کھلا کہ چوری کسی اور نے نہیں بلکہ مذکورہ خاتون نے ہی اپنے گھر میں کی تھی۔

بعد ازاں پولیس کے سختی سے پوچھنے پر سمترا نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا پنے شوہر سے جھگڑا ہوا تھا جس کی وجہ سے اس نے گھر میں چوری کی۔

پولیس نے ملزم خاتون سے مسروقہ زیورات اور نقدی برآمد کر لی تاہم یہ پتہ نہ چلا سکا کہ ملزمہ کو گرفتار کیا گیا یا شوہر نے معاف کردیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow