کھانا پکانے کے غلط طریقے سے بچیں
کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر کھانا غلط طریقے سے پکایا جائے تو کھانے کی ساری غذائیت ضائع ہو جاتی ہے؟ اس لیے کھانا پکاتے وقت درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں، کیوں کہ صحت بخش کھانا اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کھانا کھاتے وقت بھی چند ایسی باتیں […]
کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر کھانا غلط طریقے سے پکایا جائے تو کھانے کی ساری غذائیت ضائع ہو جاتی ہے؟ اس لیے کھانا پکاتے وقت درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں، کیوں کہ صحت بخش کھانا اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ کھانا کھاتے وقت بھی چند ایسی باتیں ہیں جن پر توجہ دینا چاہیے، کیوں کہ ان باتوں پر عمل کرنے سے آپ کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
سبزیوں کو زیادہ نہ پکائیں
اگر آپ سبزیوں کو بہت زیادہ پکائیں گے تو اس سے اس کی غذائیت ضائع ہو جائے گی، اس لیے سبزیاں زیادہ پکانے سے گریز کریں، لیکن یہ خیال بھی رکھنا چاہیے کہ سبزیاں کچی بھی نہ ہوں، ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اگر آپ پکاتے وقت سبزی میں بہت زیادہ پانی ڈالیں گے تو اس سے بھی اس کی غذائیت ضائع ہو سکتی ہے۔
ادرک کا استعمال
ادرک کو اگر توے پر بھون کر سیندھا نمک لگا کر کھایا جائے تو اس سے بھوک بڑھ جاتی ہے اور ہاضمہ درست رہتا ہے، پیٹ سے متعلق بیماریاں عام ہو رہی ہیں، ایسے میں اس نسخے پر عمل کرنا مفید ہے۔
تازہ کھانا
بیمار پڑنے سے بچنے کے لیے تازہ اور گرم کھانا کھانے کی عادت ڈالیں، اس سے ہاضمہ درست رہتا ہے، اور کھانا کھانے سے قبل ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں اور پانی اُبال کر پئیں۔
شہد یا گڑ؟
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد کی جگہ گڑ کھائیں یہ اچھی صحت کے لیے ضروری ہے، اور میدے کی جگہ پسے ہوئے آٹے سے تیار روٹیاں کھائیں، دلیہ بھی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔
کم کھانا
آپ کو جتنی بھوک لگتی ہے، ہمیشہ سے اس سے تھوڑا کم ہی کھایا کریں، اس طرح کھانا آسانی سے ہضم ہو سکے گا اور ضروری غذائیت جسم میں جذب ہو سکے گی۔ بار بار نہ کھائیں، ایک کھانے کے کم از کم 2 گھنٹے بعد کھائیں۔ ہلکی پھلکی بھوک لگنے پر خشک میوہ جات کھائیں اور قدرتی مشروبات پئیں۔
مختلف چیزیں ملا کر کھانا
پھلوں کے ساتھ دودھ نہ پئیں، ٹھنڈی دہی کے ساتھ گرم گرم پراٹھا نہ کھائیں، دودھ کے ساتھ کوئی نمکین چیز نہ کھائیں، پھل کھانے کے فوراً بعد پانی نہ پئیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟