’فتح‘: سونو سود کو پہلی بار ایکشن میں دیکھ کر مداح حیران

ممبئی: بھارت میں ’قومی ہیرو‘ کے طور پر پہچان بنانے والے بالی وڈ اسٹار سونو سود کو پہلی بار ایکشن میں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلی بار سونو سود کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’فتح‘ کا سنسنی خیز ٹیزر جاری کر دیا گیا جس میں وہ بھرپور […]

 0  3
’فتح‘: سونو سود کو پہلی بار ایکشن میں دیکھ کر مداح حیران

ممبئی: بھارت میں ’قومی ہیرو‘ کے طور پر پہچان بنانے والے بالی وڈ اسٹار سونو سود کو پہلی بار ایکشن میں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلی بار سونو سود کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’فتح‘ کا سنسنی خیز ٹیزر جاری کر دیا گیا جس میں وہ بھرپور ایکشن میں نظر آ رہے ہیں۔

سونو سود نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم کا ٹیزر جاری کیا جسے دیکھ کر لگتا ہے مداح اس میں ایکشن، تشدد اور سازش توقع کر سکتے ہیں۔

ٹیزر کا آغاز اس لائن کے ساتھ ہوتا ہے کہ ’کبھی کسی کو کم نہ سمجھو‘۔

سونو سود کسی شخص کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں جس میں وہ اعتراف کرتے ہیں کہ میں نے 19 مارچ کو 40 نہیں بلکہ 50 افراد کا قتل کیا جن میں سے 10 لاشیں کبھی نہیں ملیں گی۔

فلم کی ریلیز کی تاریخ اب تک سامنے نہیں آئی تاہم یہ اسی سال نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔

ہیروئن کے بارے میں بتا دیں کہ اس میں بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز سُپر اسٹار کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow