کولکتہ ریپ کیس پر متھن چکرورتی کا رد عمل سامنے آگیا
کولکتہ میں بہیمانہ جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی خاتون ڈاکٹر کے لیے بھارت کے سینیئر اداکار متھن چکرورتی نے بھی انصاف کا مطالبہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگالی زبان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متھن چکرورتی کا کہنا تھا کہ میں کئی جگہوں پر کئی بار کہہ چکا ہوں کہ آنے […]
کولکتہ میں بہیمانہ جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی خاتون ڈاکٹر کے لیے بھارت کے سینیئر اداکار متھن چکرورتی نے بھی انصاف کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگالی زبان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متھن چکرورتی کا کہنا تھا کہ میں کئی جگہوں پر کئی بار کہہ چکا ہوں کہ آنے والے دنوں میں مغربی بنگال کے حالات مزید بدتر ہوجائیں گے۔
متھن چکرورتی کا کہنا تھا کہ اس ہولناک واقعے کے بعد، میں بنگالی ہونے کی حیثیت سے سر اٹھا کر نہیں چل سکتا۔
اداکار نے کہا کہ بنگال میں ریپ کے بڑھتے کیسز ریاست کے لاء اینڈ آرڈر پر سوالیہ نشان ہیں۔
سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ میرا مطالبہ ہے کہ جو لوگ اس واقعے میں ملوث ہیں انہیں جلد از جلد سزا دی جائے، انہوں نے کہا کہ اس خوفناک واقعے کا شکار ہونے والی خاتون ڈاکٹر کے اہلخانہ کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔
یاد رہے کہ بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں 9 اگست کو 31 سالہ ڈاکٹر کو میڈیکل کالج میں خون میں لت پت مردہ حالت میں پایا گیا تھا، ڈاکٹر 36 گھنٹوں پر شفٹ کے تقریباً 20 گھنٹے کام کرنے کے بعد کالج کے سیمینار ہال میں کچھ دیر آرام کے لیے چلی گئی تھیں۔
ملک پر سے اعتماد ختم ہو رہا ہے، سجل علی نے ایسا کیوں کہا؟
تاہم، واقعے کے اگلے ہی روز سیمینار ہال سے خاتون ڈاکٹر کی نیم برہنہ حالت میں لاش برآمد ہوئی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ خاتون ڈاکٹر کو ایک سے زائد مردوں نے جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟