بچوں کی محبت پانے کے لیے باپ کیا کرے؟ احسن خان کا مشورہ
ماؤں کی عزت اور احترام سب پر لازم ہے اور میاں بیوی کو بھی چاہیے کہ وہ خصوصاً بچوں کے سامنے ایک دوسرے سے عزت و احترام سے بات چیت کریں۔ اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں پاکستان کے مقبول و معروف اداکار و میزبان احسن خان نے اپنی […]
ماؤں کی عزت اور احترام سب پر لازم ہے اور میاں بیوی کو بھی چاہیے کہ وہ خصوصاً بچوں کے سامنے ایک دوسرے سے عزت و احترام سے بات چیت کریں۔
اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں پاکستان کے مقبول و معروف اداکار و میزبان احسن خان نے اپنی گفتگو میں اس طریقہ بتایا، اس موقع پر ان کے دو صاحبزادے اکبر خان اور شاہ زین خان بھی موجود تھے۔
بچوں اور والدین کی محبت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں احسن خان نے بتایا کہ لازمی سی بات ہے کہ بچے باپ سے زیادہ ماں کے بہت قریب ہوتے ہیں اور یہ بات ماں کو مضبوط کرتی ہے کہ میری اولاد میرے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا کہ ماننا ہے کہ کوئی باپ اگر چاہتا ہے کہ اس کے بچے اس سے محبت کریں تو لازمی ہے کہ وہ بھی بچوں کی ماں کی عزت کرے، بصورت دیگر بچے بھی اس کی عزت نہیں کریں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟