’کل امریکا، آئرلینڈ کیخلاف میچ جیت جائے گا‘
سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ کل امریکا، آئرلینڈ کے خلاف میچ جیت جائے گا۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں بیٹنگ کے لیے پچز اچھی نہیں، مجھے لگتا ہے کہ نیوزی لینڈ بھی ورلڈ […]
سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ کل امریکا، آئرلینڈ کے خلاف میچ جیت جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں بیٹنگ کے لیے پچز اچھی نہیں، مجھے لگتا ہے کہ نیوزی لینڈ بھی ورلڈ کپ سے باہر ہوجائے گی۔
باسط علی نے کہا کہ ہر ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے لیے دعائیں کرنی پڑتی ہیں۔
کامران اکمل نے کہا کہ بنگلہ دیش آسانی سے سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کرلے گا، اندازہ نہیں تھا امریکا دیگر ٹیموں کو اتنا ٹف ٹائم دے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے ورلڈ کپ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، دعا کریں کل آئرلینڈ امریکا سے میچ جیت جائے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟