کروندے: اس چھوٹے پھل کے بڑے فوائد جان لیں
کیریسا جسے اردو میں کروندا کہا جاتا ہے اس پھل کے کھانے کے بے شمار فائدے ہیں جن سے آپ ہوسکتا ہے کہ لاعلم ہوں۔ کروندا مختلف امراض کے علاج میں بہت فائدے مند ہے خاص کر دمہ، بدہضمی، جلد کے امراض، گردے کی پتھری، ذیابیطس وغیرہ کے علاج میں بہت مفید ہے۔ اس کھٹّے […]
کیریسا جسے اردو میں کروندا کہا جاتا ہے اس پھل کے کھانے کے بے شمار فائدے ہیں جن سے آپ ہوسکتا ہے کہ لاعلم ہوں۔
کروندا مختلف امراض کے علاج میں بہت فائدے مند ہے خاص کر دمہ، بدہضمی، جلد کے امراض، گردے کی پتھری، ذیابیطس وغیرہ کے علاج میں بہت مفید ہے۔
اس کھٹّے پھل کو کچّا بھی کھاتے ہیں، اچار ڈالتے ہیں اور اس کی چٹنی بھی بنائے جاتی ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کرین بیری (کروندا) کے نام سے جانا جانے والا یہ پھل پیشاب کو صاف کرنے اور گردے کی پتھری کو تحلیل کرنے میں مدد دیتا ہے۔
شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو ان پھلوں کو نہ جانتا ہو۔ یہ پھل پہاڑی علاقوں، باغات اور چاول کے کھیتوں میں بارش کے موسم میں کافی مقدار میں پیدا ہوتا ہے۔
خاص کر جنوبی ہند کے لوگ۔ اگرچہ کچھ لوگ اس کے بارے میں نہیں جانتے ہوں گے، لیکن رنگ اور شکل سے ہر کوئی اس کی طرف متوجہ ضرور ہوتا ہے۔
جنوبی ہندوستان کی ریاست تلنگانہ میں اسے واکایا کے نام سے جانا جاتا ہے اور اسی ریاست کے جنوبی حصے میں اسے کالی مندلو اور کالیکایا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ پھل ایک طرف سرخ گلابی اور دوسری طرف سبز ہوتا ہے۔ یہ ذائقہ میں قدرے کھٹا ہوتا ہے۔
معلومات کے مطابق یہ پھل مختلف اجزا کے ساتھ سالن اور اچار کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت کے نقطہ نظر سے اس میں بہت سی دواؤں کی خصوصیات ہیں۔
اس کے پھل فائبر اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سوزش خصوصیات ہوتی ہیں۔ یہ دمہ اور جلد کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔
نوٹ: یہ تجاویز طبی اور صحت کے پیشہ ورانہ مشوروں کی بنیاد پر فراہم کی گئی ہیں، آپ ان پر عمل کرنے سے قبل اپنے ذاتی معالج سے ضرور مشورہ کریں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟