سپر بلیو مون کیا ہے؟ پاکستانی وقت کے مطابق آج کتنے بجے ہوگا؟

کراچی : سڈنی میں افراد نے سپر بلیو مون کا دلفریب نظارہ کیا، آخر سپر بلیو مون کیا ہے؟ اور پاکستان میں کب نظر آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق چاند زمین کے قریب آگیا، سڈنی میں چاندنی کے شوقین افراد نے سپر بلیو مون کا دلفریب نظارہ کیا۔ زمین سے فاصلہ کم ہونے سے عام […]

 0  0

کراچی : سڈنی میں افراد نے سپر بلیو مون کا دلفریب نظارہ کیا، آخر سپر بلیو مون کیا ہے؟ اور پاکستان میں کب نظر آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق چاند زمین کے قریب آگیا، سڈنی میں چاندنی کے شوقین افراد نے سپر بلیو مون کا دلفریب نظارہ کیا۔

زمین سے فاصلہ کم ہونے سے عام دن کےمقابلےمیں چاند زیادہ بڑا،روشن اورچمکداردکھائی دیا۔

پاکستان میں رات گیارہ بج کر چھبیس منٹ پر سپر بلیو مون دیکھا جائے گا، یہ رواں سال کا پہلا سپر مون بھی ہے جبکہ اگلے تین سپر مون اٹھارہ ستمبر، سترہ اکتوبراور پندرہ نومبر کو نظر آئیں گے۔

سپر بلیو مون بہت ہی نایاب مظاہر ہوتے ہیں، یہ دوالگ الگ ظاہرہونے والے فلکیاتی مظاہر کا امتزاج ہے اور یہ اس وقت رونما ہوتا ہے جب ”سپر مون“ اور ”بلیومون“ کے قمری چکر کسی ایک تاریخ پر رونما ہوتے ہیں۔

سپرمون سے مراد چاند اپنے مدارمیں زمین سے تقریباً 226000 میل کے فاصلے پر آجاتا ہے اور اس سےچاندایک اوسطا کامل مہتاب سے14فیصد بڑا،30فیصدزیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔

بلیومون سے مراد کسی ایک ہی موسم میں 4 کامل مہتاب کا نظر آنا ہے جو بہت نایاب مظہر ہے، اس کی اصطلاح تب استعمال ہوتی ہےجب ایک ہی موسم میں 4 بار کامل مہتاب کاظہور ہوتا ہے۔

سپر بلیو مون اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس کے بعد ایسا نظارہ دیکھنے کے لیے جنوری2037 تک انتظار کرنا ہوگا، اس بنا پر پیر کا واقعہ فلکیاتی مظاہر پر نظر رکھنے والوں کیلئےخاصی دلچسپی کاباعث ہوسکتا ہے۔

بلیومون بہت نایاب مشاہدےہوتےہیں جو2سے3سال کےدوران ہوتےہیں، ایک سپرمون اوربلیومون کاامتزاج اوربھی غیر معمولی ہے، اس طرح کےواقعات اوسطاًہر 10 سال بعدہوتےہیں،یہ وقفہ20سال تک بھی ہوسکتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow