پاکستانی شاہینز نے پہلے چار روزہ میچ میں بنگال ٹائیگرز کو زیر کر دیا

پاکستان شاہینز نے آسٹریلیا میں بنگلہ دیش اے کے خلاف کھیلی جانے والی دو چار روز میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں فتح حاصل کر لی۔ ڈراون میں کھیلے گئے اس غیر سرکاری میچ میں پاکستان شاہینز نے محمد ہریرا کی شاندار ڈبل سنچری (218) اور کامران غلام کی نا قابل شکست سنچری […]

 0  5
پاکستانی شاہینز نے پہلے چار روزہ میچ میں بنگال ٹائیگرز کو زیر کر دیا

پاکستان شاہینز نے آسٹریلیا میں بنگلہ دیش اے کے خلاف کھیلی جانے والی دو چار روز میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں فتح حاصل کر لی۔

ڈراون میں کھیلے گئے اس غیر سرکاری میچ میں پاکستان شاہینز نے محمد ہریرا کی شاندار ڈبل سنچری (218) اور کامران غلام کی نا قابل شکست سنچری (100) کی بدولت پہلی اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 467 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی۔ کپتان صاحبزادہ فرحان نے 66 اور عمر امین نے 54 رنز کی اننگز کھیلیں۔

بنگلہ دیش اے کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں 266 رنز پر آوٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شادمان اسلام نے 88 اور اچ مولا نے 70 رنز کی باریاں کھیلیں۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے خرم شہزاد نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد علی نے دو اور شاہنواز دھانی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

شاہینوں نے بنگلہ دیش کو فالو آن کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کی اور دوسری اننگ تین وکٹون کے نقصان پر 226 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی۔ عمیر یوسف نے 100 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

428 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگال اے کی ٹیم 279 رنز پر ہمت ہار گئی اور پاکستان شاہینز کو 148 رنز سے بھاری فتح حاصل ہوئی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے پرویز حسین اور امیت حسن نے نصف سنچریاں بنائیں جب کہ پاکستان شاہینز کی جانب سے مہران ممتاز نے چار، شاہنواز دھانی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری چار روزہ میچ جمعے سے کھیلا جائے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow