پاکستان کا کمیونیکیشن سیٹلائٹ ’ایم ایم ون‘ خلا میچ بھیج دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان کا کمیونیکیشن سیٹلائٹ ایم ایم ون آر خلا میں بھیج دیا گیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سیٹلائٹ کو چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے مدار میں بھیجا گیا ہے، سیٹلائٹ زمین سے 36000 کلو میٹر کی بلندی پر خلا میں داخل کیا جائے گا۔ سیٹلائٹ کو زمین سے […]

 0  3
پاکستان کا کمیونیکیشن سیٹلائٹ ’ایم ایم ون‘ خلا میچ بھیج دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان کا کمیونیکیشن سیٹلائٹ ایم ایم ون آر خلا میں بھیج دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیٹلائٹ کو چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے مدار میں بھیجا گیا ہے، سیٹلائٹ زمین سے 36000 کلو میٹر کی بلندی پر خلا میں داخل کیا جائے گا۔

سیٹلائٹ کو زمین سے مدار تک پہنچنے میں 3 سے 4 روز لگ سکتے ہیں جبکہ اس کی ماڈل لائف 15 سال تک ہے۔

پانچ ٹن وزنی سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے، سیٹلائٹ کی بدولت پاکستان کے ہر کونے تک تیز ترین انٹرنیٹ سہولت فراہم کی جاسکیں گی۔

واضح رہے کہ یہ اگست 2011 میں پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے پاک سیٹ ون آر کا جدید ورژن ہے، سیٹلائٹ ای کامرس، ٹیلی میڈیسن، ای گورننس کے سوا جدید معلومات کے فروغ میں کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم کی قوم کو مبارک باد

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے سائنسدانوں کی شاندار کامیابی پر فخر ہے، پاک سیٹ ایم ایم ون کے زمین کے مدار میں بھیجے جانے سے قوم نے عظیم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کا چین سے خلا میں بھیجا جانا پاکستان اور چین کی مضبوط شراکت داری کا مظہر ہے، ایسے اقدامات سے پاکستانی عوام جدت اور ٹیکنالوجی کے ثمرات سے استفادہ کرسکیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیٹلائٹ ناصرف مواصلاتی نظام میں نئی روح پھونکے گا بلکہ تیز ترین انیٹریٹ کی سہولت فراہم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مواصلاتی نظام میں بہتری سے ای کامرس، اقتصادی سرگرمیوں اور ای گورننس میں بہتری آئے گی، یہ سپارکو کی بڑی کامیابی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow