ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان
بھارت نے آئندہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئندہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ […]
بھارت نے آئندہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئندہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹی 20 اسکواڈ میں تجربہ کار ویرات کوہلی اور روہت شرما کی واپسی ہوئی ہے اور کمان بھی ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان روہت شرما کے سپرد کی گئی ہے جب کہ ہاردک پانڈیا کو ان کا نائب بنایا گیا ہے۔
میگا ایونٹ کے لیے بھارتی اسکواڈ میں دو وکٹ کیپر منتخب کیے گئے ہیں، جب کہ بولنگ کا شعبہ پانڈیا کے ساتھ جسپرت بمرا، محمد سراج اور جڈیجا سنبھالیں گے۔
بھارت بورڈ کی جانب سے ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ ٹیم 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس میں 4 کھلاڑیوں کو ریزرو کے طور پر رکھا گیا ہے۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز کے میدانوں میں جو بھارتی ٹیم ایکشن میں نظر آئے گی، ان میں روہت شرما (کپتان)، ویرات کوہلی، جیسوال، سوریا کمار یادیو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سنجو سمپسن (وکٹ کیپر)، ہاردیک پانڈیا (نائب کپتان)، شیوام ڈوبے، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل، یزویندرا چاہل، اردیپ سنگھ، جسپرت بمرا، محمد سراج شامل ہیں۔
بی سی سی آئی نے میگا ایونٹ کے لیے شبھمن گل، رنکو سنگھ، خلیل احمد اور اویش خان کو ریزرو کھلاڑیوں کے طور پر شامل کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز میگا ایونٹ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کیا تھا جس کے لیے منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے بچوں سے اسکواڈ کا اعلان کرایا گیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ بورڈ کا منفرد انداز سب کو بھا گیا، ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ آئی سی سی نے کرکٹ بورڈز کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے نام دینے کیلیے یکم مئی کی تاریخ دی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟