ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : ویسٹ انڈیز کا نیوزی لینڈ کو 150رنز کا ہدف

تروبا : ٹی 20ورلڈ کپ 2024 میں میچز کاسلسلہ جاری ہے، ٹورنامنٹ کے 26ویں میچ میں ویسٹ انڈیز  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 150 رنز کا ہدف دےدیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر […]

 0  3
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : ویسٹ انڈیز کا نیوزی لینڈ کو 150رنز کا ہدف

تروبا : ٹی 20ورلڈ کپ 2024 میں میچز کاسلسلہ جاری ہے، ٹورنامنٹ کے 26ویں میچ میں ویسٹ انڈیز  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 150 رنز کا ہدف دےدیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 149 رنز بنائے اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، شرفین ریدر فورڈ شاندار 68رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔

Sherfane Rutherford

گروپ سی کی دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، ٹرینیڈاڈ کے شہر تروبے میں کھیلے جانے والے گروپ سی کے اس میچ میں اگر ویسٹ انڈیز کو فتح ملی تو وہ اس عالمی ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے میں داخل ہوجائے گا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیوگینی اور یوگنڈا کے خلاف میچز میں فتح اپنے نام کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

علاوہ ازیں ایونٹ میں نیوزی لینڈ کا یہ دوسرا میچ ہے، پہلے میچ میں اسے افغانستان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، نیوزی لینڈ نے گروپ میں ایک میچ کھیلا ہے جس میں اسے شکست ہوئی اور پوائنٹس ٹیبل پر اس کا آخری نمبر ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow