ویڈیو: ’قُلی نے گود میں اٹھا کر مسافروں کو ٹرین کی کھڑکی سے بٹھا دیا‘

بھارت میں قلی نے مسافروں کو گود میں اٹھا کر ٹرین کی کھڑکی سے اندر داخل کروادیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں مسافروں کی بڑی تعداد ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کے لیے ٹرینوں کے سفر کو ترجیح دیتی ہے اور اسٹیشن پر اتنا […]

 0  0

بھارت میں قلی نے مسافروں کو گود میں اٹھا کر ٹرین کی کھڑکی سے اندر داخل کروادیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں مسافروں کی بڑی تعداد ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کے لیے ٹرینوں کے سفر کو ترجیح دیتی ہے اور اسٹیشن پر اتنا رش ہوتا ہے کہ اکثر لوگ دھکم پیل کے دوران گر بھی جاتے ہیں جس کی ویڈیو ماضی میں بھی سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیشن پر رش ہونے کی وجہ سے قُلی نے انوکھا طریقہ اختیار کیا اور مسافروں کو گود میں اٹھا کر ٹرین میں داخل کرواتا رہا۔

 قُلی ناصرف مسافروں کو اٹھا کر ٹرین میں سوار کررہا ہے بلکہ ان کے بھاری بھرکم بیگ کو بھی کھڑکی کے ذریعے ٹرین میں رکھ رہا ہے۔

واقعے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مزاحیہ اور طنزیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

کچھ صارفین نے قُلی کی تعریف کی تو ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’اسے بترین قُلی کا ایوارڈ دیا جانا چاہیے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بھارت میں یہ ان قلیوں کے پاس اتنا دماغ کہاں سے آتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow