شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں یا کنوارے لوگ؟ دلچسپ تحقیق
شادی کو موتی چور کا لڈو کہا جاتا ہے، تاہم ساتھ یہ تنبیہ بھی کی جاتی ہے کہ جو یہ لڈو کھائے وہ بھی پچھتائے گا اور جو نہیں کھائے گا وہ بھی پچھتائے گا۔ تاہم ایوولوشنری سائیکولوجیکل سائنس نامی جرنل کی طرف سے کنوارے اور شادی شادہ افراد پر ایک دلچسپ تحقیق کی گئی […]
شادی کو موتی چور کا لڈو کہا جاتا ہے، تاہم ساتھ یہ تنبیہ بھی کی جاتی ہے کہ جو یہ لڈو کھائے وہ بھی پچھتائے گا اور جو نہیں کھائے گا وہ بھی پچھتائے گا۔
تاہم ایوولوشنری سائیکولوجیکل سائنس نامی جرنل کی طرف سے کنوارے اور شادی شادہ افراد پر ایک دلچسپ تحقیق کی گئی ہے اور اس کے حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں، مذکورہ تحقیقی آشکار کرتی ہے کہ شادی شدہ جوڑے کنوارے افراد کے مقابلے میں زندگی میں زیادہ خوش رہتے ہیں۔
شائع تحقیق میں 12 ممالک سے تعلق رکھنے والے شادی شدہ اور کنوارے 6338 افراد کا انتخاب کیا گیا اور سروے میں شامل سوالات کے ذریعے ان کی خوشی کا پیمانہ ناپا گیا تو شادہ شدہ افرد بازی لے گئے۔
ایوولوشنری سائیکولوجیکل سائنس کی تحقیق میں جائزہ لیا گیا کہ شادی سے لوگوں کی شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس ریسرچ میں شادی کے تعلق اور جذباتی صحت کے درمیان تعلق کا مشاہدہ کیا گیا۔
منتخب افراد کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا، پہللے گروپ میں کنوارے افراد اور دوسرے گروپ میں شادی شدہ جوڑے شامل تھے جبکہ تیسرا گروپ ان افراد پر مشتمل تھا جو شادی تو کرنا چاہتے تھے مگر مشکلات کی وجہ سے اب تک یہ فریضہ انجام دینے سے قاصر تھے۔
سائنسدانوں نے شادہ شدہ اور کنوارے افراد کی جذباتی صحت، زندگی کے حوالے سے اطمینان، خوشی اور امید وغیرہ کا جائزہ لیا، نتائج سے معلوم ہوا کہ شادی سے جذباتی صحت پر نمایاں اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ایوولوشنری سائیکولوجیکل سائنس کے تحقیقی سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ کنوارے افراد کے مقابلے میں شادی شدہ افراد میں خوشی کا احساس زیادہ ہوتا ہے۔
ماہرین نے اندازہ لگایا کہ شادی کے بندھن میں بندھ جانے کے بعد لوگوں میں مثبت جذبات کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے اور زندگی کے حوالے سے اطمینان بڑھ جاتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟