ویرات کوہلی کے دورہ پاکستان پر شاہد آفریدی کا ردعمل

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی ہے۔  کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ ان سے مجھے ایسی ہی بات کی امید تھی۔ ویرات کو ویلکم کرتا ہوں چاہے وہ پی […]

 0  3
ویرات کوہلی کے دورہ پاکستان پر شاہد آفریدی کا ردعمل

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی ہے۔

 کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ ان سے مجھے ایسی ہی بات کی امید تھی۔ ویرات کو ویلکم کرتا ہوں چاہے وہ پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کے ساتھ آئے۔

انہوں نے کہا کہ صائم کافی ٹیلنڈ پلیئر ہے امید ہے وہ پرفارم کرے گا، پاکستان کو ایسے ہی پلیئر کی ضرورت ہے جو آغاز میں چھ اوور اچھا کھیلے۔

Afridi

ایک سوال کے جواب میں سابق کپتان نے کہا کہ امریکہ کی وکٹیں بلے بازوں کے لیے سازگار ہوں گی، پاکستان کو ورلڈ کپ فائنل لازمی کھیلنا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین سے کرکٹ پر کم بات کرتا ہوں، وہ کافی ذہین ہے اس کو کہا ہے کرکٹ پر فوکس رکھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیپ بال کا اچھا ٹورنامنٹ ہورہا ہے، تیمور مرزا اچھا کھلاڑی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow