ویرات کوہلی سے متعلق نانا پاٹیکر کے بیان پر میمز بن گئیں
بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر نے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے لیے تعریفی ٹوئٹ کی جس پر دلچسپ میمز بن گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر نے ویرات کوہلی کی تعریف کی جس پر انٹرنیٹ صارفین نے دلچسپ میمز بنا ڈالیں۔ نانا پاٹیکر نے کہا کہ […]
بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر نے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے لیے تعریفی ٹوئٹ کی جس پر دلچسپ میمز بن گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر نے ویرات کوہلی کی تعریف کی جس پر انٹرنیٹ صارفین نے دلچسپ میمز بنا ڈالیں۔
نانا پاٹیکر نے کہا کہ ’ویرات کوہلی ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور وہ بڑی پابندی سے ان کی بیٹںگ دیکھتے ہیں۔
74 سالہ نانا پاٹیکر نے تسلیم کیا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ انہوں نے ویرات کوہلی کی پرفارمنس کے حوالے سے جو امیدیں باندھ رکھی ہیں اس میں اگر وہ جلدی آؤٹ ہوجاتے ہیں تو ان کی بھوک اڑ جاتی ہے اور وہ ناشتہ ہی نہیں کرتے۔
نانا پاٹیکر کی اس بات پر سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ ’ویرات کوہلی جلدی آؤٹ ہوتے تو کیا نانا پاٹیرک کھانا کھا پائیں گے؟‘
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’نانا پاٹیکر آج پھر بھوکیں سوئیں گے۔‘
واضح رہے کہ ویرات کوہلی سڈنی ٹیسٹ میچ میں پہلی گیند پر کیچ ڈراپ ہونے کے باوجود صرف 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟