واٹس ایپ کا ڈیلیٹ میسج واپس لایا جاسکتا ہے، جانیے کیسے؟

میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ دنیا بھر میں لگ بھگ 2 ارب سے زیادہ لوگ استعمال کررہے ہیں اور اس میں آئے روز نئے فیچرز کا اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ اس بار بھی واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنے صارفین کی سہولت کیلیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت غلطی ڈیلیٹ کیا […]

 0  1
واٹس ایپ کا ڈیلیٹ میسج واپس لایا جاسکتا ہے، جانیے کیسے؟

میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ دنیا بھر میں لگ بھگ 2 ارب سے زیادہ لوگ استعمال کررہے ہیں اور اس میں آئے روز نئے فیچرز کا اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

اس بار بھی واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنے صارفین کی سہولت کیلیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت غلطی ڈیلیٹ کیا گیا میسج واپس لایا جاسکتا ہے۔

اگر آپ ایک چیٹ میں کسی پیغام کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں مگر غلطی سے ڈیلیٹ فار ایوری ون کی بجائے ڈیلیٹ فار می پر کلک کردیتے ہیں تو اس فیچر سے آپ میسج ریکور کرسکتے ہیں۔

یہاں یہ بھی یاد رہے کہ ’ڈیلیٹ فار می‘ والے میسج کو ہی ریکور کیا جاسکتا ہے، ڈیلیٹ فارم آل والا میسج واپس نہیں آسکتا۔

مگر آپ کے پاس ڈیلیٹ میسج ان ڈو کرنے کے لیے صرف چند سیکنڈ ہی ہوں گے اور اس کے بعد یہ آپشن ازخود غائب ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ ایک ایسا ہی ایک فیچر دسمبر 2022 میں واٹس ایپ کا حصہ بنا تھا جس سے آپ غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے اپنے میسج کو دوبارہ چیٹ ونڈو پر واپس لاسکتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow