شادی سے پہلے یہ بات یاد رکھیں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ !! ونیزہ احمد کی کھری کھری باتیں

اداکارہ و ماڈل ونیزہ احمد کا کہنا ہے کہ شادی ایک ذمہ داری کا نام ہے، لڑکے والوں کو جہیز پر قناعت نہیں کرنی چاہیے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی کرنے سے پہلے یہ بات یاد رکھیں کہ لڑکی کی تمام تر ذمہ داری اس کے ہونے […]

 0  9
شادی سے پہلے یہ بات یاد رکھیں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ !! ونیزہ احمد کی کھری کھری باتیں

اداکارہ و ماڈل ونیزہ احمد کا کہنا ہے کہ شادی ایک ذمہ داری کا نام ہے، لڑکے والوں کو جہیز پر قناعت نہیں کرنی چاہیے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی کرنے سے پہلے یہ بات یاد رکھیں کہ لڑکی کی تمام تر ذمہ داری اس کے ہونے والے شوہر کی ہوتی ہے، لیکن ہمارے ہاں اس کا الٹا ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ لڑکا ہو یا لڑکی شادی تب کریں جب وہ اس قابل ہوجائیں کہ وہ زندگی بھر اس کمٹمنٹ کو پورا کریں گے اور اپنے ساتھی کا ہر طریقے سے خیال رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لڑکی کے والدین صرف یہ چیز دیکھتے ہیں کہ لڑکا پیسے والا ہو اور لڑکے والوں کی نظر جہیز پر ہوتی ہے، حالانکہ یہ ذمہ داری لڑکے کی ہے۔

اپنے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے ماڈل بننے کا بالکل بھی شوق نہیں تھا بلکہ میں ڈاکٹر بننا چاہتی تھی لیکن مجھے کام کرنے کا شوق تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک عقیقے کی تقریب میں گئی تھی تو وہاں ایک فوٹو گرافر نے تصاویر بنائی اور وہ فوٹو گرافر خاور ریاض تھے جنہوں نے بعد میں مجھے شوبز میں متعارف کرایا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow