واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہ ہوا

واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہ ہوا واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جس کا کروڑوں صارفین کو انتظار تھا۔ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹ کیپشن ... Read more

 0  5
واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہ ہوا

واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہ ہوا

واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جس کا کروڑوں صارفین کو انتظار تھا۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹ کیپشن فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس فیچر سے صارفین کو علم ہوگا کہ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں ان کی بات چیت انکرپٹڈ ہوگی، یعنی اس چیٹ کو صرف بھیجنے اور موصول کرنے والا ہی دیکھ سکے گا۔

یہ فیچر اس وقت متعارف کرایا جا رہا ہے جب یورپ میں واٹس ایپ میں تھرڈ پارٹی چیٹس کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر سے صارفین کو معلوم ہو سکے گا کہ تھرڈ پارٹی سرور سے ان کی چیٹ تک کسی کو رسائی حاصل نہیں۔

اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا عندیہ کانٹیکٹ یا گروپ کے نام کے نیچے لاک کی شکل کے آئیکون سے ملے گا جس کے ساتھ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ لکھا ہوگا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow