اس دال کا استعمال عمر رسیدگی کے اثرات کو دور کرنے میں جادوئی اثر رکھتا ہے
اس دال کا استعمال عمر رسیدگی کے اثرات کو دور کرنے میں جادوئی اثر رکھتا ہے طبِ نبوی میں مسور کی دال کےایک ایسے سفوف کا ذکرملتا ہے جو انسان کے ناخن سے لے کر سر کےبال تک کے لیے کسی جادوئی ٹانک سے کم نہیں جسے سویقِ عدس کہا جاتا ہے ۔ اس کا ... Read more
طبِ نبوی میں مسور کی دال کےایک ایسے سفوف کا ذکرملتا ہے جو انسان کے ناخن سے لے کر سر کےبال تک کے لیے کسی جادوئی ٹانک سے کم نہیں جسے سویقِ عدس کہا جاتا ہے ۔
اس کا مسلسل استعمال بہت فائدہ دیتا ہے تاہم عدس کا مطلب مسور کی دال ہے اور سویقِ عدس اس کے خاص اندازسے بنائے گئے سفوف کو کہتے ہیں۔ اس طرح اس نسخے کا پورا نام ٗسویقِ عدس ہے۔
سویقِ عدس بنانے کا طریقہ
پاؤ بھر مسور کی دال لیجئے اور اسے ایک بار دھولیجئے۔ اب اس دال کو دھوپ کی بجائے چھاؤں میں خشک کرلیں۔ مسور کی دال خشک ہونے کے بعد اسے دوبارہ ایک مرتبہ دھولیجئے اور دوبارہ سائے میں سکھادیں۔
یہ عمل مسلسل سات مرتبہ کیجئے یعنی سات مرتبہ دال دھونی ہے اور سات مرتبہ خشک کرنی ہے۔ جب ساتویں مرتبہ دال سوکھ جائے تو اس گرائنڈر میں گرائنڈ کرکے توے پر بھون لیجئے کہ یہ سرخی مائل ہوجائے۔
اب اس سفوف کو ایک شیشے کے برتن میں رکھ لیجئے اور کوئی بھی مرغن غذا کھانے کے بعد اس کا ایک چمچہ خوب چبا کر اوپر پانی پی لیجئے۔ ویسے عام حالت میں بھی اسے کھایا جاسکتا ہے۔
فوائد
حکما کے نزدیک یہ دال مقوی ہوتی ہے اور معدے کو بے پناہ طاقت دیتی ہے۔ یہاں تک کہ خواتین کے خاص امراض کو بہت حد تک کم کرسکتی ہے۔ یہاں تک کہ ستر اقسام کی بیماریوں میں مفید ثابت ہوسکتی ہے۔
سویق کے استعمال کے چند روز بعد ہی اپنا جادو دکھانا شروع کردیتا ہے۔ یہ امنیاتی نظام مضبوط کرتا ہے اور بڑھاپے کو روکتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ سات مرتبہ دھونے اور خشک کرنے سے مسور کی دال میں خاص قوت بڑھ جاتی ہے اور وہ ایک ہمہ گیر دوا بن جاتی ہے۔
اس کے کھانے سے اندرونی طور پر توانائی محسوس ہونے لگتی ہے اور وہ بڑھتی رہتی ہے۔ کام کرنے کی رفتار میں اضافہ ہوتا ہے، جوڑوں کا درد ختم ہونے لگتا ہے اور انگ انگ میں ایک نئی روح محسوس ہوتی ہے ۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟