وائرل ویڈیو: ویرات کوہلی کا فوجی کے ساتھ سیلفی لینے سے انکار، بھارت میں کہرام مچ گیا

اسٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ممبئی میں اپنے پرستار فوجی کے ساتھ سیلفی لینے سے انکار کیا جس کے بعد بھارت بھر میں کہرام مچ گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ریکارڈ ساز بلے باز ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ممبئی […]

 0  0
وائرل ویڈیو: ویرات کوہلی کا فوجی کے ساتھ سیلفی لینے سے انکار، بھارت میں کہرام مچ گیا

اسٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ممبئی میں اپنے پرستار فوجی کے ساتھ سیلفی لینے سے انکار کیا جس کے بعد بھارت بھر میں کہرام مچ گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ریکارڈ ساز بلے باز ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ممبئی میں اپنے ایک پرستار فوجی اہلکار کے ساتھ سیلفی لینے سے صاف انکار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات کوہلی ممبئی میں اپنی گاڑی سے اتر کر کہیں جا رہے ہیں۔ وہیں دیگر لوگوں کے ہجوم میں ایک فوجی وردی میں ملبوس شخص بھی اپنے ہیرو کے انتظار میں کھڑا ہوتا ہے۔

کرکٹر جیسے ہی اس کے قریب سے گزرتے ہیں تو وہ مبینہ طور پر سیلفی لینے کے لیے آگے بڑھتا ہے لیکن ویرات کوہلی اس کو ہاتھ سے انکار کرتے ہوئے نظر انداز کر کے آگے بڑھ جاتے ہیں۔

یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس نے بھارت بھر میں سوشل میڈیا پر آگ لگا دی ہے اور بھارتی شہری ویرات کی اس حرکت کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویرات پر جان بوجھ کر فوجی کے ساتھ سیلفی سے لینے سے انکار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈولکر ہوں یا ڈریوڈ، لکشمن ہوں یا گنگولی، کسی سابق بھارتی کرکٹ اسٹار نے ایسا تکبر نہیں کیا جو ویرات کوہلی میں دکھائی دیا۔

ایک اور صارف نے کہا کہ ایسے کرکٹر یا کھلاڑی ان کے رول ماڈل نہیں ہوسکتے جب کہ ایک نے ان کے جلد لندن مستقل سکونت اختیار کرنے کے حوالے سے کہا کہ وہ کیونکہ اب لندن شفٹ ہو رہے ہیں اس لیے بھارتی فوج سے ایسا برتاؤ کر رہے ہیں۔

بھارت چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے درپے، نیا مطالبہ کر دیا

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow