’نکلو جلدی نکلو‘ ایلیس پیری کی دلچسپ ویڈیو وائرل
دہلی: ویمنز پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرنے والی آسٹریلوی کرکٹر ایلیس پیری کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویمنز پریمیئر لیگ کے فائنل میں گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور نے دہلی کیپٹل کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، سوفی مولینکس کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار […]
دہلی: ویمنز پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرنے والی آسٹریلوی کرکٹر ایلیس پیری کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویمنز پریمیئر لیگ کے فائنل میں گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور نے دہلی کیپٹل کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، سوفی مولینکس کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دہلی کیپٹل کی ٹیم 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی، رائل چیلنجرز بنگلور نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 19.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔
ایلیس پیری 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہی، ان کی اننگز میں چار چوکے شامل تھے۔ انہوں نے دو اوورز میں 14 رنز دیے تاہم کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکی۔
یہ پڑھیں: ایلیس پیری کے چھکے نے کار کا شیشہ توڑ ڈالا
ایلیس پیری نے اس سے قبل ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں اور 40 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی تھی جبکہ یوپی واریئرز کے خلاف میچ میں انہوں نے چھکا مار کر اسٹیڈیم میں موجود گاڑی کا شیشہ بھی توڑ دیا تھا۔
تاہم ان کی گجرات ٹائنٹس کے خلاف میچ کے بعد ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اردو میں گفتگو کررہی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں ایلیس پیری کہہ رہی ہیں کہ ’نکلو، جلدی نکلو۔‘
ellyse https://t.co/n4O7ogofLI pic.twitter.com/p8o4qCeBag
— beteljuice (@pleasechuphojaa) February 28, 2024
ایلیس پیری کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟