بھارتی بورڈ نے اگلے آئی پی ایل سیزن کیلئے ہاردک پانڈیا پر بڑی پابندی عائد کردی

ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا پر بی سی سی آئی نے انڈین پریمیئر لیگ کے اگلے سیزن سے قبل بڑی پابندی عائد کرتے ہوئے انھیں معطل کردیا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی کے کپتان آئندہ سال آئی پی ایل سیزن میں اپنی ٹیم کی جانب سے افتتاحی […]

 0  4
بھارتی بورڈ نے اگلے آئی پی ایل سیزن کیلئے ہاردک پانڈیا پر بڑی پابندی عائد کردی

ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا پر بی سی سی آئی نے انڈین پریمیئر لیگ کے اگلے سیزن سے قبل بڑی پابندی عائد کرتے ہوئے انھیں معطل کردیا۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی کے کپتان آئندہ سال آئی پی ایل سیزن میں اپنی ٹیم کی جانب سے افتتاحی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ سلو اوور ریٹ کی وجہ سے انھیں معطل کیا جارہا ہے۔

لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف اس سال ممبئی کی جانب سے آخری میچ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر ان پر پابندی عائد کی گئی۔

بی سی سی آئی نے کہا، ’ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پر 17 مئی کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ 2024 کے میچ کے دوران سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ایک میچ کے لیے معطل کیا گیا ہے۔‘

چونکہ اس سال ممبئی کے مزید میچ نہیں ہیں اس لیے پابندی اگلے سیزن کے پہلے میچ پر لاگو ہوگی۔ اگلے سال اپنے پہلے میچ میں ممبئی کو لازمی نئے کپتان کو میدان میں اتارنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل 2024 کا سیزن ممبئی انڈینز اور کپتان ہاردک پانڈیا کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، جہاں ان کی ٹیم 14 میں سے 10 میچز ہار گئی اور پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر رہی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow