میں کراچی کے لیے بہت ’لکی‘ ہوں، نازش جہانگیر
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ میں کراچی کنگز کے لیے بہت لکی ہوں۔ اداکارہ نازش جہانگیر نے گزشتہ دنوں پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں شرکت کی اور بتایا کہ میں کراچی کنگز کو سپورٹ کررہی تھیں اور سنا کہ وہ جیت گئے میں کراچی کنگز کے لیے بہت لکی […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ میں کراچی کنگز کے لیے بہت لکی ہوں۔
اداکارہ نازش جہانگیر نے گزشتہ دنوں پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں شرکت کی اور بتایا کہ میں کراچی کنگز کو سپورٹ کررہی تھیں اور سنا کہ وہ جیت گئے میں کراچی کنگز کے لیے بہت لکی ہوں۔
نازش جہانگیر نے بتایا کہ میرا تعلق اسلام آباد سے ہے اور دعائیں یونائیٹڈ کے ساتھ ہیں لیکن لگ رہا ہے کہ ملتان سلطانز کے جیتنے کے زیادہ چانسز ہیں۔
اداکارہ نے یشما گل کو بہترین اداکارہ اور خلیل الرحمان قمر کو اچھا لکھاری کہا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عورت مارچ ہونا چاہیے لیکن صحیح نہیں ہورہا بہتر کیا جاسکتا ہے۔
نازش جہانگیر نے بتایا کہ میں بہت اچھی انسان ہوں، جو مجھے بہت مغرور سمجھتے ہی ان کا رویہ خود کونسا اچھا ہوتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر میں نے کبھی الیکشن میں حصہ لیا تو انتخابی نشان ’بلا‘ ہوگا، انتخابی نشان چھن گیا ہے لیکن دوبارہ واپس آئے گا۔
واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی مرکزی کاسٹ میں حبا بخاری اور جنید خان شامل تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟