میں پاپ سنگر بننا چاہتی تھی، ڈاکٹر تمکنت منصور
کراچی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ڈاکٹر تمکنت منصور جن کو لوگ ڈراموں سے زیادہ سوشل میڈیا کے حوالے سے جانتے ہیں، کا کہنا ہے کہ میں تو پاپ سنگر بننا چاہتی تھی۔ چہرے کے زبردست تاثرات اور بہترین ڈائیلاگ ڈلیوری کی بدولت سوشل میڈیا صارفین کی پسندیدہ اداکارہ ڈاکٹر تمکنت منصور […]
کراچی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ڈاکٹر تمکنت منصور جن کو لوگ ڈراموں سے زیادہ سوشل میڈیا کے حوالے سے جانتے ہیں، کا کہنا ہے کہ میں تو پاپ سنگر بننا چاہتی تھی۔
چہرے کے زبردست تاثرات اور بہترین ڈائیلاگ ڈلیوری کی بدولت سوشل میڈیا صارفین کی پسندیدہ اداکارہ ڈاکٹر تمکنت منصور نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی۔
اپنے سوشل میڈیا پر کانٹینٹ کریئٹر کے حوالے سے انہوں نے بہت سی باتیں ناظرین سے شیئر کیں جو شاید اس سے پہلے کسی انٹرویو میں نہیں بیان کیں۔
انہوں نے بتایا کہ میرے والد آرمی میں ہیں جبکہ والدہ اور بھائی ڈاکٹر ہیں میں ڈاکٹر نہیں پاپ سنگر بننا چاہتی تھی لیکن گھر والوں نے کہا کہ پہلے پڑھائی مکمل کرو اس کے بعد جو چاہے کرنا۔
انہوں نے کہا کہ میں باقاعدہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہوں، سوشل میڈیا پر کانٹینٹ کریئیشن کا شوق میں نے پڑھائی کے بعد شادی اور پھر دو بچوں کی پیدائش کے بعد پورا کیا۔
میک اپ کے حوالے سے تمکنت منصور کا کہنا تھا کہ ایک بار کسی شوٹنگ کے دوران میک اپ کرواتے ہوئے مجھے بہت غصہ آیا کیونکہ مجھے باقاعدہ میک اپ کرنا نہیں آتا لیکن کو میک اپ آرٹسٹ بلوایا گیا وہ مجھ سے بھی گیا گزرا تھا۔ اس ڈرامے کی تصاویر دیکھنے میں آج بھی بہت بری لگتی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟