مومل شیخ نے اپنے شوہر پر کونسی پابندیاں لگا رکھی ہیں؟

پاکستان کے معروف اداکار جاوید شیخ کی صاحبزادی اداکارہ مومل شیخ کے شوہر نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ مومل شیخ نے ان پر کچھ پابندیاں لگائی ہوئی ہیں۔ نجی چینل کے پروگرام میں اداکارہ مومل شیخ اور ان کے شوہر نادر نواز شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیئے، […]

 0  7
مومل شیخ نے اپنے شوہر پر کونسی پابندیاں لگا رکھی ہیں؟

پاکستان کے معروف اداکار جاوید شیخ کی صاحبزادی اداکارہ مومل شیخ کے شوہر نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ مومل شیخ نے ان پر کچھ پابندیاں لگائی ہوئی ہیں۔

نجی چینل کے پروگرام میں اداکارہ مومل شیخ اور ان کے شوہر نادر نواز شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیئے، میزبان نے انکی نجی زندگی پر بھی تفصیل سے بات کی کہ آپ کی پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ مومل کا کہنا تھا کہ انکی شادی کو 13 سال کا عرصہ بیت چکا ہے، اپنے شوہر نادر سے پہلی ملاقات ایک شادی کی تقریب میں ہوئی تھی۔

مومل شیخ کا کہنا تھا کہ میں اسکول میں نادر سے سینئر تھی کیونکہ میں عمر میں ان سے بڑی ہوں، جب یہ کلین شیو ہوکر آتے ہیں تو میرا سارا موڈ آف ہوجاتا ہے۔

مومل شیخ کو بالی ووڈ سے آفر آئی تو شوہر نے کیا کہا؟

اس موقع پر نادر کا کہنا تھا کہ مومل نہ تو مجھے بال ڈائی کرنے دیتی ہیں، نہ ہی کلین شیو ہونے دیتی ہیں، بال بھی ان کی پسند کے مطابق کٹواتا ہوں تاکہ عمر میں ان سے چھوٹا نہ لگوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow