منیب بٹ نے جوائنٹ فیملی سسٹم کے فوائد بتا دیے

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے جوائنٹ فیملی سسٹم کے فوائد بتاتے ہوئے اسے مسائل کا حل قرار دے دیا۔ اداکار منیب بٹ نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی اور اس دوران انہوں نے نجی زندگی اور جوائنٹ فیملی سسٹم سے متعلق گفتگو کی۔ انہوں نے […]

 0  0

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے جوائنٹ فیملی سسٹم کے فوائد بتاتے ہوئے اسے مسائل کا حل قرار دے دیا۔

اداکار منیب بٹ نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی اور اس دوران انہوں نے نجی زندگی اور جوائنٹ فیملی سسٹم سے متعلق گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں لاہور میں موجود ہوں اور گھر پر میری بیوی یا بچوں کے ساتھ کوئی مسئلہ ہو تو سنبھالنے کے لیے میرے والد اور بھائی موجود ہیں اس لیے مجھے لگتا ہے کہ جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہنے کا فائدہ زیادہ ہے۔

اداکار نے کہا کہ اگر جوائنٹ فیملی سسٹم میں الگ الگ پورشن میں رہ کر کچن الگ ہو تو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

منیب بٹ نے کہا کہ ابتدا میں شادی ہوتی ہے تو مسائل ہوتے ہیں لیکن گھر کے بڑے موجود ہوتے ہیں تو صلح کرواسکتے ہیں اور چھوٹے مسائل بھی باآسانی حل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرے گھر کے تین پورشن ہیں، سب سے نیچے میں رہتا ہوں، درمیان والے پورشن میں چھوٹا بھائی اور سب سے اوپر والدین موجود ہوتے ہیں، ایک گھر میں رہتے ہوئئے بھی سب کا الگ سسٹم ہے تو اللہ کا شکر ہے کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

منیب کا کہنا تھا کہ مجھے کھانے کے ساتھ ایک ڈش کے علاوہ دوسری چیزیں بھی چاہیے ہوتی ہیں مثال کے طور پر دال ہے تو اس کے ساتھ کڑاہی، سبزی ودیگر چیزیں موجود ہوں تو میں تھوڑا تھوڑا سب کھاتا ہوں کبھی کوئی چیز نہیں ہوتی ہے تو بھائی کے کچن میں مل جاتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ عرصہ قبل ایک جوا کے کھیل کی ایپلی کیشن والوں نے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ ان کے اشتہار میں کام کریں، وہ انہیں دگنا معاوضہ دینے کو تیار تھے لیکن انہوں نے مذکورہ غلط ایپلی کیشن کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow