ملتان کی پچ بولرز کے لیے قبرستان ہے، سابق انگلش کرکٹرز کی تنقید
ملتان میں پاکسانی بیٹرز کی شاندار بلے بازی سابق انگلش کرکٹر کو ایک آنکھ نہ بھائی اور انہوں نے پچ کو بولرز کا قبرستان قرار دے دیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ملتان میں کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے دن پاکستانی بلے بازوں نے شاندار […]
ملتان میں پاکسانی بیٹرز کی شاندار بلے بازی سابق انگلش کرکٹر کو ایک آنکھ نہ بھائی اور انہوں نے پچ کو بولرز کا قبرستان قرار دے دیا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ملتان میں کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے دن پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چار وکٹوں پر 328 رنز کے ساتھ کھیل کا اختتام کیا۔
تاہم پاکستانی بلے بازوں کی یہ شاندار کارکردگی سابق انگلش کرکٹرز کو ایک آنکھ نہ بھائی اور انہوں نے ملتان اسٹیڈیم کی پچ پر تنقید شروع کر دی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر انگلینڈ کے سابق بیٹر کیون پیٹرسن نے ملتان کی وکٹ کو بولرز کے لیے قبرستان قرار دے ڈالا جب کہ سابق کپتان نے کہا کہ ملتان کی وکٹ سڑک کا منظر پیش کر رہی ہے۔
تاہم سابق انگلش کرکٹرز کی اس تنقید پر صارفین اور شایقین کرکٹرز نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور اپنے کمنٹس میں کہا کہ اگر بائولرز کا قبرستان ہوتی انگلینڈ اولین اوورز میں ہی پاکستانی وکٹ نہ لے پاتا، اصل حقیقت ناتجربہ کار انگلش باولنگ اسکواڈ ہے، جس کو وہ ماننے سے انکاری ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کپتان شان مسعود نے گزشتہ روز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور 8 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے دوسری وکٹ کے لیے 253 رنز کی شاندار پارٹنر شپ بنائی۔ اس دوران دونوں نے سنچریاں بنائیں۔ ابتدائی دونوں سیشن میں انگلش بولرز وکٹوں کو ترستے رہے۔
چائے کے وقفے کے بعد انگلینڈ کے بولرز نے کھیل میں واپسی کرتے ہوئے اوپر تلے شان مسعود (151) اور عبداللہ شفیق (102) کی وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے اختتام سے کچھ دیر قبل بابر اعظم کو آؤٹ کیا۔
دوسرے روز بھی پاکستانی بیٹنگ جاری ہے اور کھانے کے وقفے تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز بن چکے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟