ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ کا پاکستان کو دوبدو جواب، ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگا، انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز بنالیے۔ انگلش ٹیم نے پاکستان کے پہاڑ جیسے اسکور کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 492 رنز بنالیے ہیں جبکہ اب بھی اس […]
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگا، انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز بنالیے۔
انگلش ٹیم نے پاکستان کے پہاڑ جیسے اسکور کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 492 رنز بنالیے ہیں جبکہ اب بھی اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں، مہمان ٹیم کو میزبان کی برتری ختم کرنے کیلئے 64 رنز مزید درکار ہیں۔
انگلش بیٹر جوروٹ اور ہیری بروک نے تیسرے دن ذمہ دارانہ سنچریاں اسکور کیں، روٹ 176 اور ہیری 141 رنزبنا کر کریز پر موجود ہیں، بین ڈکٹ نے 84 اور زیک کرالی نے 78 رنز بنائے۔
دن بھر کی محنت کے بعد پاکستان کی طرف سے صرف شاہین شاہ آفریدی اور عامر جمال ہی ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے جبکہ نسیم شاہ نے کل ایک انگلش بیٹر کو پویلین چلتا کیا تھا۔
پہلی اننگز میں پاکستان نے کپتان شان مسعود، عبد اللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کی بدولت 556 رنز اسکور کیے تھے۔
اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 82، نسیم شاہ نے 33 اور بابر اعظم نے 30 رنز کی اننگز کھیلی تھی، انگلینڈ کے جیک لیش نے 3 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟