جو روٹ کس طرح ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں؟ وان نے بتادیا

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ جو روٹ بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ جو روٹ اس وقت 33 سال کے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں ان کے رنز بنانے کی رفتار سست ہونے کے کوئی آثار نہیں دکھائی دے رہے، وہ […]

 0  1
جو روٹ کس طرح ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں؟ وان نے بتادیا

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ جو روٹ بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

جو روٹ اس وقت 33 سال کے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں ان کے رنز بنانے کی رفتار سست ہونے کے کوئی آثار نہیں دکھائی دے رہے، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہم وطن الیسٹر کک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انگلینڈ کے سب سے کامیاب بلے باز بن گئے ہیں۔

ان کے 146 ٹیسٹ میچز میں رنز کی تعداد ساڑھے 12 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جو روٹ کی ملتان میں بنائی گئی سنچری ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 35 ویں سنچری تھی، وہ زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں بھی دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ایشز فاتح کپتان مائیکل وان کے مطابق جو روٹ اپنی عمر کی چالیس کی دہائی میں بھی انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی طرح اچھا کھیل سکتے ہیں۔

وان نے کہا کہ اگر وہ مزید طویل عرصے تک کھیلتے ہیں تو مجھے یقین ہے وہ سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیں گے اور سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ صرف ایک عظیم کھلاڑی ہونے کے علاوہ روٹ اپنے چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں اور کھیل میں نئے آنے والے نوجوانوں کو ان کی پیروی کرنی چاہیے۔

مائیکل وان کا مزید کہنا تھا کہ روٹ کرکٹ کی رائلٹی ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ پہلے ہی انگلینڈ کے عظیم ترین بلے باز بن چکے ہیں، اس کھیل کے مختلف فارمیٹ میں ان سے بہتر کسی نے کھیل پیش نہیں کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow