معروف امپائرز نے کرکٹ سے ایک ساتھ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی امپائرز کی لیجنڈری جوڑی بروس آکسنفورڈ اور پال ولسن نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ دونوں معزز امپائرز نے کرکٹ آسٹریلیا کے ایلیٹ امپائرنگ پینل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ویسٹرن آسٹریلیا اور کوئنز لینڈ کے درمیان جمعہ کو شروع ہونے والا مارش شیفیلڈ شیلڈ میچ، […]

 0  2
معروف امپائرز نے کرکٹ سے ایک ساتھ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی امپائرز کی لیجنڈری جوڑی بروس آکسنفورڈ اور پال ولسن نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

دونوں معزز امپائرز نے کرکٹ آسٹریلیا کے ایلیٹ امپائرنگ پینل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ویسٹرن آسٹریلیا اور کوئنز لینڈ کے درمیان جمعہ کو شروع ہونے والا مارش شیفیلڈ شیلڈ میچ، کرکٹ آسٹریلیا کے لیے دنوں کا آخری میچ ہوگا۔

63 سالہ آکسنفورڈ نے 70 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کی جن میں خواتین کے آٹھ ٹیسٹ بھی شامل ہیں جبکہ انھوں نے 109 مینز اور ویمنز ون ڈے میں بھی خدمات انجام دیں۔

جنوری 2021 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے سے قبل انھوں نے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں 13 سال گزارے۔ بین الاقوامی کرکٹ سے دور ہونے کے بعد آکسنفورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ایونٹس میں امپائرنگ جاری رکھی ہوئی تھی۔

وہ 75 فرسٹ کلاس میچز، 50 لسٹ اے گیمز، اور 43 بگ بیش لیگ میچز بشمول 2 بی بی ایل فائنلز میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

آکسنفورڈ امپائرنگ کے دوران پہننے والے حفاظتی بازو کے محافظ کے لیے جانا جاتا تھا، جسے انگلینڈ کے جو روٹ نے مذاق میں 2016 میں ایک ODI کے دوران اپنی "کیپٹن امریکہ” شیلڈ کا نام دیا تھا۔
اس کے علاہ ریٹائر ہونے والے 52 سالہ ولسن جنھیں پیار سے ’بلاکر‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے انھوں نے آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں 11 سال گزارے ہیں۔

انھوں نے اپنے کیریئر میں 9 ٹیسٹ میچز، 51 ون ڈے اور 27 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

مقامی طور پر، ولسن نے 62 فرسٹ کلاس میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے، جن میں چار شیفیلڈ شیلڈ فائنل، 61 لسٹ اے گیمز، اور 88 بگ بیش لیگ کے میچز بشمول پانچ بی بی ایل فائنلز شامل تھے۔

آکسنفورڈ اور ولسن دونوں نے امپائرنگ میں انھیں فراہم کیے گئے مواقع پر کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ ادا کیا۔ آکسنفورڈ کا کہنا تھا کہ اس پیشے نے مجھے دنیا کا سفر کرنے کے قابل بنایا۔ ولسن نے کہا کہ پروجیکٹ پینل میں سائن کرنے پر کرکٹ آسٹریلیا کا ہمیشہ شکر گزار ہوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow