ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد روہت شرما اور کوہلی کا مستقبل کیا؟ اہم خبر
ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم روہت شرما کی قیادت میں سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہے تاہم بھارتی بورڈ نے ٹیم کے سینیئر کھلاڑیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔ ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد بھارت نے آئندہ ماہ زمبابوے کا دورہ کرنا ہے جہاں وہ پانچ ٹی 20 میچوں […]
ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم روہت شرما کی قیادت میں سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہے تاہم بھارتی بورڈ نے ٹیم کے سینیئر کھلاڑیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔
ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد بھارت نے آئندہ ماہ زمبابوے کا دورہ کرنا ہے جہاں وہ پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی اور بی سی سی آئی نے اس سیریز کے لیے روہت شرما، ویرات کوہلی سمیت کئی سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دورہ زمبابوے کے لیے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی سمیت کئی سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے گا اور ان کی جگہ ٹیم میں آئی پی ایل کے پرفارمرز کو شامل کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں مختصر فارمیٹ کی اس کرکٹ کے لیے نئے ٹیلنٹ کو قومی ٹیم میں لایا جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق دورہ زمبابوے میں بھارتی ریگولر کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی کے علاوہ سوریا کمار یادیو، ہاردیک پانڈیا، جسپریت بمراہ اور ریشبھ پنٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے اور انہیں ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا جائے گا۔
دورہ زمبابوے کے لیے رتو راج گائیکواڈ بھارتی ٹیم کی قیادت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ سنجو سیمسن کا نام بھی کپتانی کے لیے زیرِ غور ہے۔
اس دورے کے لیے ابھیشک شرما، ریان پراگ، میانک یادیو، ہرشیت رانا، نتیش ریڈی، وجے کمار وائشک اور یش دیال کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔
شاہد آفریدی نے اسرائیلی گروپ کا جھوٹ دنیا کے سامنے آشکار کر دیا
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 6 جولائی سے ہوگا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟