مارشل آرٹسٹ راشد نسیم عالمی ریکارڈز کے سنچری کلب میں شامل ہونیوالے واحد پاکستانی
پاکستان کے مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنے کئی ریکارڈز شامل کرا دیے وہ پہلے پاکستانی ہیں جن کا نام سنچری کلب میں درج ہے۔ بھارت سے لے کر یورپ تک کئی نامور ایتھلیٹس کو ریکارڈز سے محروم کرنے اور صرف 2 روز کے اندر 20 ریکارڈز تونے کا […]
پاکستان کے مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنے کئی ریکارڈز شامل کرا دیے وہ پہلے پاکستانی ہیں جن کا نام سنچری کلب میں درج ہے۔
بھارت سے لے کر یورپ تک کئی نامور ایتھلیٹس کو ریکارڈز سے محروم کرنے اور صرف 2 روز کے اندر 20 ریکارڈز تونے کا کارنہ انجام دینے والے مارشل آرٹسٹ ماسٹر راشد نسیم نے ماتھے سے ایک منٹ میں 119 پینسل توڑنے کا ریکارڈ بنایا، اس سے قبل امریکا کے اشریتہ فرمان نے اس سے قبل ایک میں 58 پینسلیں توڑ رکھی تھیں۔
ماسٹر راشد نسیم نے ایک منٹ میں 77 یار اسٹکس بھی اپنے سر پر مار کر توڑ ڈالیں۔ اس کے علاوہ 3 منٹ میں 882 کہنی کے وار کر کے بھی بھارتی مارشل آرٹسٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل بھارت کے چنے شرما نے 3 منٹ میں 82 کہنی کے وار کیے تھے۔
انہوں نے مٹھی میں انڈا پکڑ کر 290 اخروٹ توڑنے کا حیران کن کارنامہ بھی انجام دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جرمنی کے کرامن نووک کے پاس تھا۔
راشد نسیم کے مجموعی طور پر 100 سے زائد ریکارڈز گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو چکے ہیں۔ مزید ریکارڈز کی ویڈیوز گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھیج دی گئی ہیں۔ ان کی تصدیق ہونے کے بعد پاکستان مارشل آرٹس کے ریکارڈز کی تعداد 121 ہو جائے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟