فلم ’ کرش‘ میں اداکاری کرنیوالے چائلڈ آرٹسٹ اب کیسے نظر آتے ہیں؟
کیا آپ جانتے ہیں فلم ’ کرش‘میں ہرتھیک روشن کے بچپن کا کردار نبھانے والے چائلڈ آرٹسٹ 18 سال بعد کیسے نظر آتے ہیں؟ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ’کرش ‘ میں ہرتھیک روشن کے بچپن کا کردار نبھانے والا چائلڈ آرٹسٹ مکی دھامیجانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر […]
کیا آپ جانتے ہیں فلم ’ کرش‘میں ہرتھیک روشن کے بچپن کا کردار نبھانے والے چائلڈ آرٹسٹ 18 سال بعد کیسے نظر آتے ہیں؟
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ’کرش ‘ میں ہرتھیک روشن کے بچپن کا کردار نبھانے والا چائلڈ آرٹسٹ مکی دھامیجانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جوکہ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر بھی وائرل ہورہی ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں ڈاکٹر مکی دھامیجانی اسپتال میں موجود ہیں اور اُن کے ہاتھ میں آنکھوں کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا بھی موجود ہے جبکہ ویڈیو میں اُن کی فلم ’کرش‘ کے سین بھی دکھائے گئے ہیں۔
ڈاکٹر مکی دھامیجانی نے ویڈیو کے شروعات میں لکھا کہ’ نہ جانے کتنی بار مجھے دیکھ کر لوگ یہ کہتے ہیں کہ ’ہم نے آپ کو پہلے بھی کہیں دیکھا ہے‘۔
ڈاکٹر مکی نے کہا کہ یقیناً! آپ سب نے مجھے پہلے دیکھا ہوگا کیونکہ ماضی میں مجھے جونیئر کرش کا کردار ادا کرنے اور فلم ’کرش‘ کی انتہائی باصلاحیت کاسٹ کے ساتھ کام کرنے کا ناقابلِ یقین موقع ملا تھا، میرے لیے اس فلم کا حصہ بننا واقعی خوشی کی بات تھی۔
انہوں نے لکھا کہ ایک چائلڈ آرٹسٹ بننے سے لے کر آنکھوں کا سرجن بننے تک کا میرا سفر حیرت انگیز رہا، اس سفر کے دوران، میں نے بہت کچھ سیکھا، میں نے فلم میں سُپر ہیرو کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔
ڈاکٹر مکی نے مزید کہا کہ اب میں حقیقی زندگی میں لوگوں کی آنکھوں کی دیکھ بھال کرکے ایک سُپر ہیرو بن سکتا ہوں، میں لوگوں کی جانب سے ملنے والی محبت کے لیے سب کا بےحد شکرگزار ہوں۔
واضح رہے کہ سال 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ہرتھیک روشن نے کرش کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ اُن کے بچپن کا کردار مکی دھامیجانی نے نبھایا تھا، اس فلم کی دیگر کاسٹ میں پریانکا چوپڑا، ریکھا اور نصیرالدین شاہ شامل تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟