فلم ’بھاگم بھاگ‘ کے سیکوئل سے متعلق خوشخبری!

ممبئی: معروف بالی وڈ اسٹار اکشے کمار نے گووندا اور پریش راول کے ساتھ کامیڈی فلم ’بھاگم بھاگ‘ کے سیکوئل کی تیاری شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2006 میں اکشے کمار، گووندا اور پریش راول نے پہلی بار ایک ساتھ فلم ’بھاگم بھاگ‘ میں کام کیا تھا اور یہ فلم […]

 0  1

ممبئی: معروف بالی وڈ اسٹار اکشے کمار نے گووندا اور پریش راول کے ساتھ کامیڈی فلم ’بھاگم بھاگ‘ کے سیکوئل کی تیاری شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2006 میں اکشے کمار، گووندا اور پریش راول نے پہلی بار ایک ساتھ فلم ’بھاگم بھاگ‘ میں کام کیا تھا اور یہ فلم باکس آفس پر سُپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

اب 20 سال بعد اکشے کمار گووندا اور پریش راول کے ساتھ سیکوئل بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور انہوں نے پارٹ 2 کیلیے حقوق حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیکوئل کا اسکرپٹ لکھوانے کا مرحلے بھی شروع کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسکرپٹ کا کام ابھی شروع ہوا ہے کیونکہ سیکوئل کیلیے ایک آئیڈیا پہلے سے ہی موجود ہے۔ اکشے کمار فلم میں ایک اور پروڈیوسر کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاہم ابھی اس کی تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوتا ہے تو سیکوئل 2025 کے آخر تک پروڈکشن کے مراحلے میں داخل ہو کر 2026 میں ریلیز کیا جائے گا۔

اکشے کمار اس وقت ’ہاؤس فل 5‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ اور ’بھوت بنگلہ‘ میں بھی نظر آئیں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow