سندریا شرما کا اپنے گٹکے کے اشتہار پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
ممبئی: بھارتی اداکارہ سندریا شرما نے گٹکے کے اشتہار میں بالی وڈ اسٹارز کے ساتھ کام کرنے پر ہونے والی تنقید کا کرارا جواب دے دیا۔ سندریا شرما نے شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار کے ساتھ گٹکے کے اشتہار میں کام کیا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ […]
ممبئی: بھارتی اداکارہ سندریا شرما نے گٹکے کے اشتہار میں بالی وڈ اسٹارز کے ساتھ کام کرنے پر ہونے والی تنقید کا کرارا جواب دے دیا۔
سندریا شرما نے شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار کے ساتھ گٹکے کے اشتہار میں کام کیا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ان پر تنقید کی جا رہی ہے کہ انہوں نے ایک اسے پروڈکٹ کی تشہیر کا انتخاب کیوں کیا جو انسانی صحت کیلیے مضر ہے؟
تاہم، سندریا شرما نے یہ جواز پیش کیا کہ میں نے اپنے لیے کوئی حد متعین نہیں کی کہ گٹکے کے اشتہار میں کام نہیں کرنا، میرا تعلق میڈیکل سے ہے لہٰذا میرے لیے کوئی رکاوٹ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک تجربہ کار اداکار کہہ سکتا ہے کہ ‘میں یہ نہیں کروں گا‘ لیکن میرے لیے سب قابلِ قبول ہے، میں نے اشتہار میں بطور ایک اداکارہ کام کیا، لیکن لوگ پوچھتے ہیں کہ ’آپ یہ کیسے کر سکتی ہیں؟‘۔
’بطور اداکارہ میری رائے سب سے مختلف ہے۔ یہ کام میرے لیے وقت کی ضرورت ہے۔ لوگوں نے مجھ پر تنقید کی لیکن میں تعمیری تنقید پسند کرتی ہوں۔‘
سندریا شرما نے مزید کہا کہ صرف اداکاروں کو ہی کیوں ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے؟ گٹکا کھانے والوں کو کیوں کچھ نہیں کہا جاتا؟ اور جو اسے بناتے ہیں ان کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کوئی بھی لوگوں کو بندوق کی نوک پر گٹکا کھانے پر مجبور نہیں کرتا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک دندان ساز کے طور پر میں نے ایسے مریضوں کو دیکھا ہے جنہوں نے یہ مصنوعات استعمال کیں اور یقیناً میں نے انہیں ترک کرنے کا مشورہ دیا۔
’لیکن ایک اداکارہ کے طور پر میں نے ایک موقع کے طور پر اس سے فائدہ اٹھایا۔ شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کرنے کا موقع میرے لیے بہر معنیٰ رکھتا ہے۔‘
آپ کا ردعمل کیا ہے؟