عالیہ، کترینہ، پرینکا سمیت بڑے سپراسٹارز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیوں نہیں کیا؟َ

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات جاری ہیں جس پانچواں مرحلہ گزشتہ دنوں ممبئی میں منعقد ہوا مگر کئی بالی وڈ سپراسٹارز نے اپنا ووٹ کا حق استعمال نہیں کیا۔ پیر کو بالی ووڈ کے متعدد ستاروں نے لوک سبھا انتخابات 2024 میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کا رخ […]

 0  6
عالیہ، کترینہ، پرینکا سمیت بڑے سپراسٹارز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیوں نہیں کیا؟َ

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات جاری ہیں جس پانچواں مرحلہ گزشتہ دنوں ممبئی میں منعقد ہوا مگر کئی بالی وڈ سپراسٹارز نے اپنا ووٹ کا حق استعمال نہیں کیا۔

پیر کو بالی ووڈ کے متعدد ستاروں نے لوک سبھا انتخابات 2024 میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کیا۔ ان میں شاہ رخ، سلمان خان سے لے کر جلد والدین بننے والے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی شامل تھے۔

ووٹ کاسٹ کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں عامر خان اور ان کی فیملی، دبنگ خان کے والدین، رنبیر کپور، اکشے کمار، ایشوریہ رائے بچن، امیتابھ بچن اور کیارا ایڈوانی بھی شامل ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات جنھوں نے اس سال اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا اس میں کترینہ کیف، پرنیکا چوپڑا، عالیہ بھٹ، ابھیشیک بچن وہ دیگر شامل تھے۔

پرینکا چوپڑا اٹلی میں ہونے کی وجہ سے اپنا ووٹ ڈالنے کا حق استعمال نہ کرسکیں جو کہ ہالی وڈ کی ایک تقریب میں شرکت کرنے کے لیے وہاں موجود ہیں۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل لندن میں ہونے کے باعث یہ حق استعمال نہ کرسکے جبکہ کترینہ برٹش شہری ہونے کے ناطے ووٹ ڈالنے کی اہل بھی نہیں ہیں۔

عالیہ بھٹ بھی بھارت میں ووٹ ڈالنے کی اہل نہیں ہیں کیوں کہ وہ بھی ایک برطانوی شہری ہیں اس لیے وہ اپنے شوہر رنبیر کے ساتھ نہیں دیکھی گئیں۔ فیملی کے ووٹ ڈالنے کے باوجود ابھیشک نے ممبئی میں ہوتے ہوئے ووٹ ڈالنے سے گریز کیا جس کی وجوہات تاحال نامعلوم ہیں۔

جیکولین فرنینڈس اس وقت کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے فرانس میں موجود ہیں تاہم وہ بھی ووٹ ڈالنے کی اہل نہیں ہیں کیوں کہ وہ سری لنکن شہریت رکھتی ہیں۔

انوشکا شرما کو بھی آئی پی ایل میچ کے دوران دیکھا گیا تھا تاہم ان کے ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے بھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow