’’رکشا کرنے والے آج تمہارا دن ہے!‘‘ کاجول نے ایسا کیوں کہا؟

معروف بھارتی اداکارہ کاجول نے ملک میں بڑھتے عصمت دری کے واقعات کے بعد سوشل میڈیا پر عورتوں کے تحفظ سے متعلق پیغام شیئر کیا ہے۔ اجے دیوگن کی اہلیہ کاجول نے ’رکشا بندھن‘ کے تہوار کے موقع پر اپنے بچوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خیالات کا اظہار کیا ہے، اداکارہ نے بھارت میں […]

 0  0

معروف بھارتی اداکارہ کاجول نے ملک میں بڑھتے عصمت دری کے واقعات کے بعد سوشل میڈیا پر عورتوں کے تحفظ سے متعلق پیغام شیئر کیا ہے۔

اجے دیوگن کی اہلیہ کاجول نے ’رکشا بندھن‘ کے تہوار کے موقع پر اپنے بچوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خیالات کا اظہار کیا ہے، اداکارہ نے بھارت میں خواتین کی حفاظت کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش اور بیٹوں کی بہتر پرورش کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

کاجول نے اپنے بیٹے یوگ کے ساتھ نائسہ کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اگرخواتین کے آس پاس کسی مرد جیسے باپ یا بھائی کا ہونا ضروری ہے تاکہ وہ خود کو ’محفوظ تصور کریں‘۔

کاجول نے جو تصویر پوسٹ کی ہے اس میں دنوں بھائی بہن نائسہ اور یوگ ایک صوفے پر ایک ساتھ کھیلتے اور ہنستے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اپنے پوسٹ کے کیپنن میں کاجول نے لکھا، ’رکشا کرنے والے آج تمھارا دن ہے، آج کے تمام عورتوں کے محافظ یہ سمجھیں کہ یہی چیز آپ کو مرد بناتی ہے،

کاجول نے مردوں پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ’اپنے اردگرد کی خواتین کو اتنا محفوظ محسوس کروائیں کہ وہ خوف کے بغیر زندگی گزار سکیں، آئیے اپنے بیٹوں کو بہتر انسان بننا سکھائیں۔‘

خیال رہے کہ مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں گزشتہ ہفتے 31 سالہ ڈاکٹر کو اسپتال میں زیادتی کا نشانہ بنان کے بعد بے دردی سے قبل کردیا گیا تھا۔

سرکاری اسپتال کے اسٹاف نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر 36 گھنٹوں کی شفٹ میں تقریباً 20 گھنٹے کام کرنے کے بعد کالج کے سیمینار ہال میں کچھ دیر آرام کرنے کے لیے چلی گئی تھیں۔

تاہم، اگلے روز سیمینار ہال سے خاتون ڈاکٹر کی نیم برہنہ حالت میں لاش ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون ڈاکٹر کو ایک سے زائد مردوں نے انتہائی بے دردی سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow